کراچی میں رینجرز کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے کے بعد پاکستان نے افغان طالبان حکومت کو سخت سفارتی ردعمل دیتے ہوئے ڈیمارش جاری کردیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق گزشتہ رات افغان ناظم الامور کو وزارت خارجہ طلب کر کے باضابطہ احتجاج ریکارڈ کرایا گیا اور انہیں سخت ڈیمارش دیا گیا۔
ترجمان نے بتایا کہ پاکستان کے سفیر عبیدالرحمان نظامانی نے بھی اسی نوعیت کا ڈیمارش افغان وزارت خارجہ کو کابل میں پیش کیا۔
دفتر خارجہ کے مطابق ڈیمارش اس بنیاد پر جاری کیا گیا کہ حملے میں افغان شہری، بشمول ایک گرفتار زندہ حملہ آور ملوث پائے گئے ہیں۔
ترجمان نے مزید کہا کہ کراچی دہشت گرد حملہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ افغان سرزمین اور بعض افغان شہری پاکستان کے اندر دہشت گردی کی منصوبہ بندی اور کارروائیوں کے لیے استعمال ہورہے ہیں جس پر پاکستان نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔



















