شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ درفشاں سلیم کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر سامنے آتے ہی مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ درفشاں سلیم نے چند نئی تصاویر اور ایک مختصر ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں نیلے رنگ کے لان سوٹ میں خوشگوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں وہ آئینے کے سامنے کھڑے ہو کر مسکراتی نظر آئیں۔
اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر میں ان کا سادہ اور خوبصورت انداز مداحوں کو خوب پسند آیا جبکہ انہوں نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’’ایزی بریزی سمر فِٹس لائیو ناؤ۔“
View this post on Instagram
یہ تصاویر چند دن قبل شیئر کی گئی تھیں جنہیں اب تک ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں جبکہ مداحوں کی جانب سے ان پر تعریفی کمنٹس کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
اداکارہ کی تصاویر کو ساتھی فنکارہ نوشین شاہ سمیت دیگر شوبز شخصیات کی جانب سے بھی سراہا گیا ہے۔


















