Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

چین سے پہلا جہاز سامان لیکر کراچی ایئر پورٹ پہنچ چکا ہے، این ڈی ایم اے

Now Reading:

چین سے پہلا جہاز سامان لیکر کراچی ایئر پورٹ پہنچ چکا ہے، این ڈی ایم اے
برطانوی

چین سے کورونا وائرس کی پیش نظر حفاظتی سامان کا پہلا جہاز کراچی ایئرپورٹ پہنچ چکا ہے جس کی تصدیق این ڈی ایم اے کی جانب سے کردی گئی ہے۔

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق جہاز میں دس لاکھ فیس ماسک جن میں N95 ماسک بھی شامل ہیں لیکر پاکستان آیا ہے اور یہ سامان چینی حکومت طرف سے پاکستان دیا گیا ہے۔

چین سےخصوصی کارگو طیارہ ماسک اور حفاظتی سامان لیکرپاکستان پہنچ گیا، خصوصی کارگوطیارے نے کراچی ایئر پورٹ پرلینڈ کیا ، جس میں چینی کمپنیوں کی جانب سے حفاظتی ماسک اور دیگر سامان بھجوایا گیا۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی ایئرپورٹ پہنچ کر چین سے آئےاین 95 ماسک کی کھیپ وصول کی، ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ یہ ماسک چین کی جانب سے عطیہ کئےگئے ہیں۔

دوسری جانب ترجمان این ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ چین سے پہلا طیارہ سامان لیکرکراچی ایئر پورٹ پہنچا، سامان میں این95سمیت 10لاکھ فیس ماسک بھی اور 50ہزار ٹیسٹنگ کٹس بھی شامل ہیں۔

Advertisement

سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے 10 ہزارٹیسٹنگ کٹس کراچی پہنچنے پر چین کا شکریہ ادا کیا۔

یاد رہے چینی سفارتخانے کا کہنا تھا کہ حفاظتی ماسک،دیگر سامان چینی کمپنیوں کےتعاون سےبھجوائی جارہی ہیں، چین اچھےبرےحالات میں پاکستان کےساتھ ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں بھی کورونا وائرس کی وبا تیزی سے پھیل رہی ہے اور متاثر افراد کی تعداد 1000 تک جا پہنچی ہے ، سب سے زیادہ کیسز صوبہ سندھ میں رپورٹ ہوئے جبکہ وائرس سے اب تک 7 افراد جاں بحق اور 14 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سوشل میڈیا کا زیادہ استعمال کرنے والے افراد کے لئے تشویشناک خبر
ڈپریشن کی ایک اور اہم وجہ دریافت
سی سیکشن کے ذریعے جنم لینے بچے خسرہ کے لیے کم قوت مدافعت رکھتے ہیں، تحقیق
کھانے کے فوراً بعد پانی کیوں نہیں پینا چاہیے؟
ناخنوں کو نظر انداز مت کیجئے، یہ سرطان کا پتا بھی دے سکتے ہیں
اعضاء کی پیوند کاری سے مریضوں کی شخصیت میں نمایاں تبدیلی کا انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر