Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ڈینگی وائرس کی اقسام، علامات، تشخیص اور علاج؛ جانیے

Now Reading:

ڈینگی وائرس کی اقسام، علامات، تشخیص اور علاج؛ جانیے

پچھلے چند سالوں میں تیزی سے بڑھنے اور وبا کی شکل اختیار کرنے والا یہ مہلک مرض مچھر کے کاٹنے سے ہوتا ہے۔

 اقسام اور پھیلاؤ

ڈینگی پھیلانے والے مچھر کو بانجھ بنانے کے تجرباتی پروگرام کا آغاز - BBC News اردو

ڈینگی وائرس وائرس کی فیملی فلیوی۔ویریڈی کے ممبر ہیں اور ان کا جینس فلیوی۔وائرس ہے،  یہ انتہائی چھوٹے ایک پٹی پر مشتمل آر۔این۔اے سے ملکر بنے ہوتے ہیں۔

 انسانوں میں یہ وائرس مچھروں کے ذریعے پھیلتا ہے، یہ وائرس دلیوڑی کے وقت یا حمل کے دوران ماں سے بچے میں بھی پھیل سکتا ہے۔

Advertisement

بیماری کی علامات

ڈینگی مرض اور اس کی علامات

یہ ہڈی توڑ بخار، ڈینڈی فیور، ڈینگی ہیمریجک فیور اور ڈینگی شاک سنڈروم کے نام سے جانا جاتا ہے۔

 یہ ذیادہ تر ٹراپیکل اور سب۔ٹراپیکل موسمی حالات میں شہری علاقوں میں پایا جاتا ہے، تمام عمر کے افراد جو کہ متاثرہ مچھر تک رسائی رکھتے ہیں اس بیماری کا شکار ہو سکتے ہیں۔

 یہ بیماری ذیادہ تر ایشیاء اور جنوبی امریکہ کے ٹراپیکل علاقوں میں بارشوں کے موسم میں ہوتے ہیں جہاں وہ مخصوص مچھر ذیادہ تعداد میں پائے جاتے ہیں۔

 یہ وائرس متاثرہ مادہ مچھروں کے کاٹنے سے انسانوں میں منتقل ہوتا ہے جبکہ انسانوں میں یہ اچھوت کی شکل اختیار نہیں کر سکتی۔

Advertisement

 وائرس کے خون میں داخل ہونے اور علامات ظاہر ہونے تک کا دورانیہ 14۔3 دن ہے جبکہ بیماری کا دورانیہ 7۔3 دن ہے۔

 علامات میں شدید سر درد، ہڈیوں جوڑوں اور پٹھوں میں شدید درد، آنکھ کے پیچھے شدید درد، جسم پر ریشم اور مختلف اشکال اور سائز کے نیل پڑ جانا، ناک سے خون نکلنا، مسوڑوں سے خون رسنا، پیشاب میں خون آنا اور بازو پر پٹی باندھنے والا ٹیسٹ پوزیٹو آنا قابل ذکر ہیں۔

تشخیص

ڈینگی کی تشخیص ذیادہ تر جسمانی معائنے اور علامات کو مدنظر رکھتے ہوئے کلینک میں ہی کی جاتی ہے،  لیکن سی۔بی۔سی کی رپورٹ بھی تشخیص میں مددگار ثابت ہوتی ہے اور اس میں خون کو جمانے والے خلیے- پلیٹلیٹس – کی تعداد نمایاں طور پر کم ہوتی ہے۔

 ٹارنیکویٹ ٹیسٹ

Are Blood Pressure Monitors Accurate?

Advertisement

بلڈ پریشر ماپنے والا آلہ بازو پر باندھ کر اس میں ہوا بھری جاتی اور نتیجتا بازو پر پڑنے والے نیلگوں نشانات گنے جاتے ہیں اور اگر یہ ایک انچ میں 20۔10 ہوں تو ڈینگی کی تشخیص کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔

 علاج

علاماتی علاج

او۔آر۔ایس

انتقال خون صرف شدید کمی میں

بیماری کا نتیجہ

Advertisement

ذیادہ تر افراد بالکل تندرست ہو جاتے ہیں،جبکہ شرح اموات 1.5فیصد ہے جو کہ مکمل علاج سے 1 فیصد سے بھی کم رہ جاتی ہے۔ تاہم اگر بلڈ پریشر خاصا کم ہو جائے تو اموات کی شرح بڑھ کر 26 فیصد تک چلی جاتی ہے۔

 احتیاط

پورے بازوں والی قمیضیں پہنیں اور پوری ٹانگوں کو ڈھانپنے والی پینٹس کا استعمال کریں۔

اپنے کپڑوں پر مچھر مار ادویات یا اسپرے کا چھڑکاؤ کریں۔

ای۔پی۔اے سے منظور شدہ مچھر مار ادویات جیسا کہ ڈیٹ کا استعمال کریں

اگر آپ کے علاقے میں مچھر کافی تعداد میں پائے جاتے ہیں تو مچھر دانی کا استعمال لازمی کریں۔

Advertisement

اپنے گھروں میں، برتنوں میں، ٹوٹے ہوئے ٹائروں میں، گلدانوں میں یا ٹوٹی ہوئی بوتلوں میں پانی مت کھڑا ہونے دیں۔ ڈینگی کے بخار کی ویکسین لگوائیں ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سوشل میڈیا کا زیادہ استعمال کرنے والے افراد کے لئے تشویشناک خبر
ڈپریشن کی ایک اور اہم وجہ دریافت
سی سیکشن کے ذریعے جنم لینے بچے خسرہ کے لیے کم قوت مدافعت رکھتے ہیں، تحقیق
کھانے کے فوراً بعد پانی کیوں نہیں پینا چاہیے؟
ناخنوں کو نظر انداز مت کیجئے، یہ سرطان کا پتا بھی دے سکتے ہیں
اعضاء کی پیوند کاری سے مریضوں کی شخصیت میں نمایاں تبدیلی کا انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر