Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

موسم سرما میں پالک کو غذا میں شامل رکھنا کیوں ضروری ہے؟

Now Reading:

موسم سرما میں پالک کو غذا میں شامل رکھنا کیوں ضروری ہے؟
پالک

موسم سرما میں پالک کو غذا میں شامل رکھنا کیوں ضروری ہے؟

پالک کا شمار ایسی سبزیوں میں ہوتا ہے جس میں صحت بخش اجزاء وافر مقدار میں موجود ہوتے ہیں جو آپ کی مجموعی صحت کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ پالک کو سپر فوڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

Advertisement

پالک میں وٹامن ای، سی، کے، فولک ایسڈ، کیلشیئم اور آئرن کثیر مقدار میں موجود ہوتے ہیں جبکہ اس حیرت انگیز سبزی میں 91 فیصد پانی ہوتا ہے جو کہ آپ کو ہائیڈریٹ رکھنے میں مددفراہم کرتا ہے۔ موسم سرما میں اس صحت سے بھرپور سبزی کو غذا میں کس طرح شامل رکھ سکتے جانتے ہیں۔

پالک پنیر

پالک کے ساتھ پنیر کو ملا کرپکوان تیار کرنے سے ان دونوں کی غذائیت میں کئی گنا اضافہ ہوجاتا ہے، یہ ڈش پروٹین سے بھرپور ہوتی ہے جو جسم کو صحت مند رکھنے میں فراہم کرتی ہے اس لیے سرد موسم میں پالک پنیر ضرور غذا میں شامل رکھیں۔

پالک پاستا

یہ بات سب جانتے ہیں کہ بچے پالک کا ذائقہ پسند نہیں کرتے لیکن پالک کو پاستا میں شامل کرنے سے بچے اس کا ذائقہ پہچان نہیں پائیں گے اس طرح انہیں پالک میں موجود غذائیت جو ان کی صحت کے لیے ضروری ہے آسانی سے فراہم کی جاسکتی ہے۔

Advertisement

پالک سلاد

Advertisement

اگر آپ کا تعلق ایسے افراد سے ہے جو وزن کو توازن میں رکھنے کے خواہشمند ہیں ساتھ کچھ اچھا اور غذائیت سے بھرپور کھانا لینا چاہتے ہیں تو پالک سب سے بہترین انتخاب ہے یہ سلاد آپ کو تمام تر غذائیت فراہم کرے گی۔

پالک جوس

قدرت نے تمام ہی سبزیوں اورپھلوں میں ایسے غذائی اجزاء رکھیں ہیں جو آپ کی مجموعی صحت کو برقرار رکھنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں لیکن کچھ پھلوں اورسبزیوں کوملا کر استعمال کرنے سے حیرت انگیز نتائج بر آمد ہوتے ہیں۔

اگر آپ ذائقہ کو اتنی ترجیح نہیں دیتے تو جوس سبزپتوں والی سبزیوں کو غذا میں شامل رکھنے کا ایک بہترین طریقہ ہے، آپ پالک کےساتھ سیب، کھیرا اور لیموں کو شامل کر سکتے ہیں اس طرح  سبزیوں کے ذائقے کے ساتھ غذائیت بھی بڑھ جائے گی۔

پالک سوپ

موسم سرما میں  پالک کو غذا میں شامل رکھنے کا سب سے بہترین طریقہ پالک سوپ ہے، کریم اورپالک سے بھرپورسوپ کا ایک پیالہ آپ کو گرم رکھنے کے ساتھ ضروری غذائیت بھی فراہم کرے گا ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کونسی بیماری دنیا بھر میں 40 فیصد اموات کی وجہ قرار؟
جلد بڑھاپے سے بچنا چاہتے ہیں تو یہ غذائیں آج ہی ترک کردیں!
جسمانی وزن میں کمی لانے کے لئے ہر ہفتے کتنی ورزش کرنی چاہیے؟
امراضِ قلب سے خود کو محفوظ رکھنا چاہتے ہیں تو یہ عادت اپنالیں!
چائے اور کافی میں چینی ملانے سے صحت پر کیا اثر پڑتا ہے؟
سائنسدانوں نے یوگا کا ایک چونکا دینے والا فائدہ بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر