کراچی:ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنماء سید مصطفیٰ کمال نے متحدہ ہیلتھ کیئر کمیٹی کا اعلان کرتے ہوئے ڈاکٹر نعیم قائم خانی کو متحدہ ہیلتھ کیئر کمیٹی کا انچارج نامزد کردیا ہے۔
اس موقع پر مصطفیٰ کمال نے کہا کہ متحدہ ہیلتھ کیئر کمیٹی پاکستانیوں کو مریض بننے سے بچانے کے لیے کام کرئے گی دنیا میں ہیلتھ کیئر کا مطلب صرف زندہ رہنا نہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اسوقت ہیلتھ کیئر نہیں بلکہ سک کیئر سسٹم ہے 68 فیصد بیماریاں آلودہ پانی کے استعمال سے ہوتی ہیں ہیلتھ کیئر ہسپتال سے باہر شروع ہوتا ہے۔
مصطفیٰ کمال کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان میں ہر سال 62 لاکھ نفوس کا اضافہ ہورہا ہے ہر سال پیدا ہونے والے 62 لاکھ میں سے اگر 2 فیصد بھی بیمار ہوتے ہیں تو پاکستان کا صحت کا نظام یہ بوجھ برداشت نہیں کرسکتا۔
واضح رہے کہ متحدہ ہیلتھ کیئر کمیٹی میں ڈاکٹر افضال احمد، فرید الدین، عدنان، ابرار احمد، انتھونی سیموئیل، تحسین، کاشف بالم، معیز خان شامل ہیں۔



















