پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے مستقبل کا فیصلہ کل متوقع ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی سی بی حکام کی اسلام آباد میں این سی او سی حکام سے ملاقات ہوئی ، جس میں پی ایس ایل کے بقیہ 20 میچز ملک میں کرانے کی باضابطہ اجازت طلب کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق حکومت پی سی بی کو پاکستان سپر لیگ کے مستقبل سے متعلق کل حتمی جواب دے گی۔
پی سی بی وفد میں چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر، ڈائریکٹر سیکیورٹی کرنل (ر) آصف اور عمران احمد شامل تھے۔
واضح رہےکہ پی سی بی نےامارات میں گراؤنڈز کی دستیابی اور ہوٹل بکنگ کے لئے بھی رابطہ کیا ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے کراچی میں پی ایس ایل کے بقیہ میچز کروانے سے منع کرتے ہوئے یو اے ای میں کروانے کا فیصلہ کیا گیا تھا ۔
یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز رواں سال جون میں کراچی میں شیڈول تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News