Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

نواز شریف کی صحت نیب کی حراست میں خراب ہوئی ، شاہد خاقان عباسی

Now Reading:

نواز شریف کی صحت نیب کی حراست میں خراب ہوئی ، شاہد خاقان عباسی

سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی کہتے ہیں کہ نواز شریف کی صحت نیب کی حراست میں خراب ہوئی ہے۔

اپنے جاری کردہ بیان میں ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی واپسی کا فیصلہ ڈاکٹرز ان کے صحت مند ہونے پر کریں گے ، عمران خان کے جھوٹ بولنے سے میڈیکل بورڈ کی رپورٹ کی حقیقت نہیں بدل سکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  نواز شریف کا علاج پاکستان میں نہیں ہو سکتا تھا، یہ سرکاری میڈیکل بورڈ نے کا فیصلہ تھا جبکہ نواز شریف کا باہر علاج کرانے کی درخواست پنجاب حکومت نے دی تھی۔

 شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پوری پارٹی اور پاکستانی قوم کا فیصلہ ہے کہ نوازشریف کی صحت اور زندگی پر سمجھوتہ نہیں ہوگا ، عوام مہنگائی سے پریشان ہیں اور کرپٹ حکومت نواز شریف کی صحت پہ سیاست کر رہی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ آرٹی ایس اور چوری شدہ الیکشن کی پیداوار حکومت سیاسی لیڈرز کی صحت پہ سیاست کر کے خوش ہوتی ہے۔

Advertisement

 

 

 

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیر خارجہ کا روسی ہم منصب سے یوکرین تنازعہ سفارتی تصفیے سے حل کرنے پر زور
حکومت کی اکثریت کا خمیازہ 22 کروڑ عوام بھگت رہی ہے، یوسف رضا گیلانی
گذشتہ روز قومی اسمبلی میں قانون سازی کو بلڈوز کیا گیا، یوسف رضا گیلانی
حکومت  پہلے دن سے ناکام ہے، مستقبل ڈارک نظر آ رہا ہے، آصف زرداری
’’آئی ایم ایف کی فرمائش پر منی بجٹ عوام پر ناقابل برداشت کاری ضرب ہے‘‘
ناصر شاہ علی بابا چالیس چوروں کی صف اوّل کے کھلاڑی ہیں، نصرت سحر عباسی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر