Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت اقلیتوں کی سماجی و معاشی ترقی کیلئے اقدامات کر رہی ہے، عارف علوی

Now Reading:

حکومت اقلیتوں کی سماجی و معاشی ترقی کیلئے اقدامات کر رہی ہے، عارف علوی
صدر مملکت

بچوں کی تعلیم کیلئے ہر ممکن کوشش کرنے کی ضرورت ہے،صدر مملکت

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ حکومت اقلیتوں کی سماجی و معاشی ترقی کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے چیلا رام کیولانی کی قیادت میں قومی اقلیتی کمیشن  کے وفد کی ملاقات ہوئی ہے، اس موقع پر عارف علوی کا کہنا تھا کہ حکومت اقلیتوں کی عبادت گاہوں کی حفاظت اور دیکھ  بھال   کیلئے   بھرپور کاوشیں کررہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے اقلیتوں کیلئے سرکاری نوکریوں میں 5 فیصد کوٹہ مختص کیا ہے، اقلیتوں کو تعلیم اور سرکاری نوکریوں کے حصول کیلئے حوصلہ افزائی  کی ضرورت ہے۔

صدر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ اقلیتی رہنما اپنی کمیونٹی میں نوجوانوں کو تعلیم اور سرکاری  نوکریاں حاصل کرنے پر راغب کریں،  آئین پاکستان اقلیتوں کو برابری کے حقوق فراہم کرتا ہے۔

عارف علوی کا یہ بھی کہنا تھا کہ  ملکی ترقی کیلئے ایک جامع اور مساوات پر مبنی معاشرے کی تشکیل ناگزیر ہے، حکومت اقلیتی برادری کے طلباء کو تعلیمی وظائف اور مالی امداد فراہم کررہی ہے۔

Advertisement

ان کا مزید کہنا تھا کہ کامیاب جوان پروگرام کے تحت اقلیتی برادری کے نوجوان اور خواتین  کاروبار کیلئے قرض حاصل کر سکتے ہیں ۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ امید ہے کہ قومی اقلیتی کمیشن بین المذاہب ہم آہنگی اور امن کے فروغ کیلئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

واضح رہے کہ  وفد نے صدر مملکت کو اقلیتوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور صدر مملکت عارف علوی  نے وفد کو مسائل کے حل کیلئے کردار ادا کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیر خارجہ کا روسی ہم منصب سے یوکرین تنازعہ سفارتی تصفیے سے حل کرنے پر زور
حکومت کی اکثریت کا خمیازہ 22 کروڑ عوام بھگت رہی ہے، یوسف رضا گیلانی
گذشتہ روز قومی اسمبلی میں قانون سازی کو بلڈوز کیا گیا، یوسف رضا گیلانی
حکومت  پہلے دن سے ناکام ہے، مستقبل ڈارک نظر آ رہا ہے، آصف زرداری
’’آئی ایم ایف کی فرمائش پر منی بجٹ عوام پر ناقابل برداشت کاری ضرب ہے‘‘
ناصر شاہ علی بابا چالیس چوروں کی صف اوّل کے کھلاڑی ہیں، نصرت سحر عباسی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر