Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

وہی معاشرہ ترقی کرتا ہے جس میں قانون کی بالا دستی ہو، وزیراعظم

Now Reading:

وہی معاشرہ ترقی کرتا ہے جس میں قانون کی بالا دستی ہو، وزیراعظم

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وہی معاشرہ ترقی کرتا ہے جس میں قانون کی بالا دستی ہو۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کی ملاقات ہوئی جس میں بار ممبران نے حکومت کے قانونی اصلاحات ایجنڈے کی مکمل تائید کی اور مزید بہتری کے لیے تجاویز پیش کیں۔

ملاقات  میں  وفد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان  ملک میں عدل و انصاف کے نظام میں حقیقی اصلاحات اور مثبت تبدیلی  کی  واحدامید ہیں۔

اس موقع پر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کے سیکریٹری احمد شہزاد فاروق رانا نے بار کی طرف سے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا ۔

 سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے وزیرِ اعظم کو یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ وکلاء برادری  جامع  اور مفصل قانونی اصلاحات متعارف کرانے میں حکومت کا بھرپور ساتھ دے گی۔

Advertisement

ملاقات کے دوران وزیراعظم عمران خان نے  وکلاء ہاوسنگ کالونی میں درپیش رکاوٹوں کو فوری طور پر دور کرنے کی ہدایت دی جبکہ وزیر اعظم نے وکلاء کو صحت کارڈ کی فراہمی کے ساتھ ساتھ نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام میں شامل کرنے کی بھی ہدایت دی۔

عمران خان  نے ہدایت دی کہ  نوجوان وکلاء کو کامیاب پاکستان پروگرام  میں شامل کیا جائے۔

وزیرِ اعظم نے فروغ نسیم کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بار سے مسلسل رابطے کو یقینی بنایا جائے اور بار کی گرانٹس سے متعلقہ ایشو کو بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔

عمران خان نے کہا کہ وکلا تنظیموں کی جمہوریت کے فروغ اور استحکام کے لیے گراں قدر خدمات ہیں۔

وزیراعظم نے یہ بھی کہا  کہ خوشحالی انصاف اور عدل کے نظام سے ہی ممکن ہو سکتی ہے جبکہ وہی معاشرہ ترقی کرتا ہے جس میں قانون کی بالا دستی ہو۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ماضی میں مفاد پرست عناصر نے قانون کا غلط استعمال کیا۔ امیر اور طاقتور طبقہ قانون کی گرفت سے آزاد رہا جبکہ کمزور طبقات کا قانون کے غلط استعمال کے ذریعے استحصال کیا جاتا رہا ۔

Advertisement

وزیراعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ موجودہ حکومت سول اور فوجداری قوانین میں اصلاحات لا رہی ہے تاکہ عام آدمی کو ریلیف مل سکے۔

 عمران خان نے کہا کہ وکلا تنظیمیں قانونی اصلاحات کے ایجنڈے میں حکومت کا ساتھ دیں، قانونی اصلاحات سے عدالتوں پر مقدمات کا بوجھ کم ہو جائے گا۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ وکلاء برادری کو درپیش مسائل سے آگاہ ہیں، ان کے حل کے لئے ہر ممکنہ کوشش کی جائے گی ۔

ملاقات میں وفاقی وزراء چوہدری فواد احمد ، ڈاکٹر فروغ نسیم، معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل اور اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے شرکت کی جبکہ وفد میں احمد شہزاد فاروق رانا، محمد اجمل خان، محمد ارشد باجوہ چوہدری، قاضی عبدالحمید صدیقی، شیریں عمران ، فدا بہادر، جام آصف محمود لار، منیر احمد خان، احمد زیرک، راجا عامر خان اور راجا اشفاق احمد ، محمد افضل جنجوعہ، عارف محمود چوہدری، محمد ناصر اقبال صدیقی،  سید محمد اسدعباس شاہ، عبدالمالک بلوچ، عبدالرزاق شر بھی شامل تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اقتصادی پالیسیوں، اصلاحات میں اقتصادی ماہرین ونجی شعبے سے مشاورت کا فیصلہ
آئی ٹی انڈسٹری معیشت میں اپنا کردار ادا کرنے کیلئے حکومت کا ساتھ دے، وزیراعظم
عدالت میں زیر سماعت معاملات پر خبریں چلانے پر نئی گائیڈ لائن جاری
صحافی برادری نے ہتک عزت بل 2024 کو سیاہ قانون قرار دیدیا، عدالت جانے کا اعلان
بانی پی ٹی آئی کے خلاف نااہلی کی درخواست مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری
سارک سیکرٹری جنرل کا پہلا دورہ پاکستان، وزیراعظم سے ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر