Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

بلغم والی یا خشک کھانسی کے لئے امرود کا استعمال کیسے کیا جائے؟

Now Reading:

بلغم والی یا خشک کھانسی کے لئے امرود کا استعمال کیسے کیا جائے؟

سردی کے موسم میں بلغم والی اور خشک کھانسی کا ہر شخص شکار ہوتا ہے، اس سے جان چھڑانے کے لئے ہم کئی دوائیوں کا استعمال کرتے ہیں مگر خاطر خواہ نتائج حاصل نہیں ہوتے۔

مگر اب ایسا کرنے کی ضرورت نہیں کیونکہ ہر قسم کی کھانسی کے علاج کے لئے صرف ایک مزیدار پھل امرود ہی کافی ہے۔

لیکن کھانسی کے علاج کے لئے اس کا استعمال کس طرح کرنا ہے آیئے جانتے ہیں۔

امرود کھانے کے فوائد

امرود میں وافر مقدار میں اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں اس کے علاوہ امرود میں وٹامن سی، آئرن، پوٹاشیم، کسیلے الکلائن اور دیگر بہترین غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں۔

Advertisement

 امرود فائبر سے بھرپور ہوتا ہے امرود میں موجود وٹامن سی اور آئرن کھانسی ختم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے کھانسی چاہے خشک ہو یا بلغم والی دونوں ہی طرح کی کھانسی میں امرود فائدے مند ہے۔

لیکن دونوں طرح کی کھانسی کو دور کرنے کے لئے اس کے استعمال کے طریقے بھی الگ الگ ہیں۔

بلغم والی کھانسی کے لئے امرود کا استعمال

بلغم والی کھانسی سے جہاں سینے، پھیپھڑوں اور گلے میں درد ہوتا ہے وہیں ٹانگوں میں بھی درد ہوجاتا ہے ایسے میں امرود کا استعمال بےحد فائدے مند ہے امرود میں موجود آئرن، وٹامن سی اور خاص طور پر پوٹاشیم بلغم والی کھانسی دور کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

طریقہ کار

اس کے لئے 1 سے 2 امرود دھو کر خشک کر لیں اب اس کو توے پر رکھ کر اتنا بھونیں کہ اس کا چھلکا جل جائے اسے گھماتے رہیں اور سب طرف سے اس کا چھلکا جلا لیں اب اسے کاٹیں اس پر کالی مرچ اور کالا نمک چھڑک کر رات سونے سے پہلے کھا لیں، امرود سے پہلے پانی پی لیں مگر امرود کھانے کے بعد پانی کا استعمال نہ کریں، کھانسی دور ہو جائے گی۔

Advertisement

خشک کھانسی کے لئے امرود کا استعمال

خشک کھانسی میں گلا، حلق اور زبان مستقل خشک رہتا ہے، ایسے میں بار بار پھندا بھی لگتا ہے اور پیاس کی شدت میں بھی اضافہ ہوتا رہتا ہے، البتہ بار بار خشک کھانسی کی وجہ سے کھانسنے سے گلے میں خراش بھی آ جاتی ہے اور پسلیاں بھی دُکھتی ہیں۔

طریقہ کار

 ایسے میں امرود دھو کر باریک باریک کاٹ لیں اور اس پر دارچینی پاؤڈر اور شہد ڈال کر مکس کریں پھر پانی پی کر یہ امرود کھائیں، امرود کھانے کے آدھے گھنٹے کے بعد تک پانی نہ پیئیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سوشل میڈیا کا زیادہ استعمال کرنے والے افراد کے لئے تشویشناک خبر
ڈپریشن کی ایک اور اہم وجہ دریافت
سی سیکشن کے ذریعے جنم لینے بچے خسرہ کے لیے کم قوت مدافعت رکھتے ہیں، تحقیق
کھانے کے فوراً بعد پانی کیوں نہیں پینا چاہیے؟
ناخنوں کو نظر انداز مت کیجئے، یہ سرطان کا پتا بھی دے سکتے ہیں
اعضاء کی پیوند کاری سے مریضوں کی شخصیت میں نمایاں تبدیلی کا انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر