Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

بالوں اور جلد کے لئے اخروٹ کے حیرت انگیز فوائد

Now Reading:

بالوں اور جلد کے لئے اخروٹ کے حیرت انگیز فوائد

سردیوں میں خشک میوہ جات کا استعمال کرنا صحت کے لئے بےحد ضروری ہے۔

 لیکن انہیں میوہ جات میں اخروٹ ایک ایسا مفید میوہ ہے جو صحت کے ساتھ ساتھ جلد اور بالوں کی خوبصورتی میں اضافے کے لئے بھی بہترین ہے۔

روزانہ کتنے اخروٹ استعمال کرنے چاہیئے اور یہ بالوں اور جلد کے لئے کتنا مفید ہے آیئے اس پر روشنی ڈالتے ہیں۔

اینٹی ایجنگ خصوصیات

اخروٹ میں وٹامن ”بی” کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے جس سے جلد جوان رہتی ہے اس لئے اخروٹ کھانے سے جلد پر جھریاں نہیں آتی اخروٹ میں وٹامن بی کے علاوہ وٹامن ای بھی پایا جاتا ہے جو چہرے پر بڑھاپے کے اثرات کو روکتا ہے اور جلد کی نشونما کے لئے بےحد ضروری ہے۔

Advertisement

جلد کی گہرائی سے صفائی

اخروٹ کے تیل سے جلد کا مساج کرنے سے گہرائی سے جلد کی صفائی ہوتی ہے اخروٹ کا تیل جلد کی گہرائی میں اتر کر اس کے صحت مند خلیات کو تقویت دیتا ہے جبکہ مردہ خلیات کو جلد سے باہر نکال پھینکتا ہے، ساتھ ہی اخروٹ کے تیل کے استعمال سے جلد کی خشکی ختم ہوتی ہے، اس سے جلد تروتازہ اور خوبصورت ہو جاتی ہے۔

اخروٹ کا ماسک

اخروٹ کا استعمال کر کے جلد کو تروتازہ اور چمکدار بنانے کے لئے بتائے گئے طریقے سے اخروٹ کا ماسک بنا کر لگائیں۔

اخروٹ کے چار دانوں کی گری، دو چمچ جو، ایک چھوٹا چمچ شہد، ایک چمچ تازہ کریم اور زیتون کے تیل کے چار قطرے اچھی طرح ایک پیالی میں نکال کر اچھی طرح مکس کریں اوران کا پیسٹ بنا کر چہرے پر لگائیں۔

اب آدھا گھنٹہ اس ماسک کو لگا کر رکھیں اور پھر اسے مساج کرتےہوئے دھو لیں، اس ماسک کو استعمال کرنے سے چہرے پر قدرتی چمک آئے گی اور رنگت بھی نکھر جائے گی۔

Advertisement

بالوں کے لئے اخروٹ کا استعمال

اخروٹ جلد کے ساتھ ساتھ بالوں کے لئے بھی بہترین ہے اخروٹ کے استعمال سے خواتین و مرد اپنے بالوں کو خوبصورت چمکدار اور کالا بنا سکتے ہیں، ایسے افراد جن کے بال کمزور ہیں وہ اپنی روزانہ کی خوارک میں اخروٹ شامل کریں اور بالوں میں اخروٹ کا تیل پابندی سے لگائیں۔

امریکا میں کی جانے والی ایک تحقیقات کے مطابق اخروٹ کے تیل کو شیمپوں کے ساتھ ملا کر بال دھونے سے بالوں کو مضبوط بنانے میں مدد ملتی ہے اور بالوں کا گِرنا بھی کم ہوتا ہے۔

اخروٹ کا تیل استعمال کرنے کا طریقہ

اخروٹ، زیتون اور ناریل کے تیل کو ملا کرماہرین اس تیل سے ہفتے میں تین مرتبہ مالش کامشورہ دیتے ہیں، اس تیل کا بالوں اور چہرے دونوں پر لگا کر بھرپور فوائد اُٹھائے جا سکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سوشل میڈیا کا زیادہ استعمال کرنے والے افراد کے لئے تشویشناک خبر
ڈپریشن کی ایک اور اہم وجہ دریافت
سی سیکشن کے ذریعے جنم لینے بچے خسرہ کے لیے کم قوت مدافعت رکھتے ہیں، تحقیق
کھانے کے فوراً بعد پانی کیوں نہیں پینا چاہیے؟
ناخنوں کو نظر انداز مت کیجئے، یہ سرطان کا پتا بھی دے سکتے ہیں
اعضاء کی پیوند کاری سے مریضوں کی شخصیت میں نمایاں تبدیلی کا انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر