Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

بہتر نیند چاہتے ہیں تو وزن اٹھائیں، تحقیق

Now Reading:

بہتر نیند چاہتے ہیں تو وزن اٹھائیں، تحقیق

دنیا بھر میں بے خوابی کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جس کی دیگر کئی وجوہات کے ساتھ ایک بڑی وجہ اسٹریس ہے۔ ورزش اسٹریس کو کم کرنے میں  اہم کردار ادا کرتی ہے لیکن یہا ں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کونسی ورزش اس ضمن میں کار آمد ثابت ہو سکتی ہیں۔

اگر آپ کا شمار بھی ایسے افراد میں ہوتا ہے جو رات بسترپر کروٹیں بدلتے رہتے ہیں اور نیند آنکھوں سے کوسوں دور ہوتی ہے تو اس کا بہترین حل وزن اٹھا نا ہے۔

یہ درست ہے کہ ویٹ ٹریننگ کو جسمانی سرگرمیوں کا حصہ بنانا بے خوابی سے نجات میں مدد فراہم کرتا ہے۔

یہ بات امریکا میں کی جانے والی ایک طبی تحقیق کے نتیجے میں سامنے آئی ہے۔

آئیووااسٹیٹ یونیورسٹی کے تحت کی جانے والی اس تحقیق کے مطابق ویٹ ٹریننگ بھرپور نیند کے حصول میں دیگر ورزشوں جیسے ایروبک سے زیادہ مؤثر ثابت ہوسکتی ہے۔

Advertisement

محققین کا کہنا ہے کہ یہ بات سائنس اور شواہد سے ثابت ہوچکی ہے کہ ایروبک ورزشیں نیند کے لئے مفید ہیں لیکن حال ہی میں کی جانے والی اس تحقیق کے مطابق ویٹ ٹریننگ اس حوالے سے زیادہ بہترین ہے۔

اس تحقیق کے لئے دو گروپس کو شامل کیا گیا تھا جن میں سے ایک گروپ نے سال بھر تک صرف ویٹ ٹریننگ کی جس کے بعد ان کی رات کی نیند میں اوسطاً 40 منٹ کااضافہ ہوا۔

اس کے برعکس ایک سال تک صرف ایروبک ورزش پر انحصار کرنے والوں کی نیند میں اوسطاً 23 منٹ کا اضافہ ہوا۔

 

اسی طرح ایسے افراد جنہوں نے دونوں کی طرح کی ورزشیں کیں ان کی نیند میں اوسطاً 17 منٹ منٹ اضافہ ہوا۔

Advertisement

ورزش کی افادیت سے کون واقف نہیں یہ دل، دماغ  کے ساتھ مجموعی صحت بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے جبکہ اس سے رات کی نیند بھی بہتر ہوتی ہے۔

تاہم اس تحقیق سے قبل زیادہ توجہ ایروبک ورزشوں پر دی جاتی تھی جن میں دوڑنا، سوئمنگ، سائیکل چلانا، رسی کودنا اور تیز رفتاری سے چہل قدمی شامل ہیں۔

جبکہ ریزیزٹنس ورزشوں میں وزن اٹھانا، مشین ویٹ استعمال کرنا، الاسٹک ریزیزٹنس بینڈ اور پش اپ وغیرہ قابل ذکر ہیں۔

اس تحقیق میں شامل محققین کا کہنا تھا کہ ان کی تحقیق بالغ افراد میں ورزشوں کے ٹرائل پر مبنی تھی جبکہ یہ پہلی تحقیق ہے کہ جس میں دو اقسام کی ورزشوں کا موازنہ کیا گیا۔

تحقیق کے نتائج سے یہ بات بھی واضح ہوتی ہے کہ ویٹ ٹریننگ سے اضافی 40 منٹ کی نیند کے ساتھ ہی رات میں اٹھنے کی تعداد میں بھی کمی آتی ہے، جبکہ نیند کا معیار بھی بہتر ہوتا ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ اس تحقیق کے نتائج ابھی تک کسی طبی جریدے میں شائع نہیں کئے گئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سوشل میڈیا کا زیادہ استعمال کرنے والے افراد کے لئے تشویشناک خبر
ڈپریشن کی ایک اور اہم وجہ دریافت
سی سیکشن کے ذریعے جنم لینے بچے خسرہ کے لیے کم قوت مدافعت رکھتے ہیں، تحقیق
کھانے کے فوراً بعد پانی کیوں نہیں پینا چاہیے؟
ناخنوں کو نظر انداز مت کیجئے، یہ سرطان کا پتا بھی دے سکتے ہیں
اعضاء کی پیوند کاری سے مریضوں کی شخصیت میں نمایاں تبدیلی کا انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر