Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

یادداشت کو طاقتور بنانے کیلئے یہ عادتيں ضرورى اپنائيں

Now Reading:

یادداشت کو طاقتور بنانے کیلئے یہ عادتيں ضرورى اپنائيں

اگر آپ کی یادداشت کمزور ہے تو بالکل پریشان نہ ہو اور ان چند عادتوں کو اپنا کر اسے طاقتور بنائیں۔

سب کچھ ياد کرنے کے باوجود امتحان میں ذہن کا خالى سليٹ بن جانا عام مسئلہ ہے، کسى بھى موضوع کو ياد کرنے سے قبل تفصيلى طور پر سمجھنا اہم ہوتا ہے۔

دھیان سے موضوع سمجھنے اور غور کرنے سے مکمل طور پر سمجھ آجاتى ہے، اس طرح سبق ياداشت سے نہیں نکلتا۔

کسى بھى چيز کو يادداشت کا حصہ بنانے کے لئے تيس منٹ کا عرصہ کم جبکہ پچاس منٹ تھکا دينے میں شمار ہوتا ہے۔

 اسى لئے تحقيق چاليس منٹ معلومات کو محفوظ کرنے کے لئے مناسب ترين وقت قرار ديتى ہے۔

Advertisement

چاليس منٹ نئى معلومات يا سبق لينے کے بعد وقفہ ضرور ليں چاہے کچھ منٹوں کا سہى، ايسى مختصر سرگرمى کريں جو ذہن کو تازہ کردیں جيسے ٹى وى ديکھنا، کچھ کھا لينا اور دوستوں سے گپ شپ لگانا وغيرہ وغيرہ۔

اس کے علاوہ فضول يا لغو بات سننے سے اجتناب کریں، کچھ لوگوں کو عادت ہوتى ہے کہ وہ اپنى زندگى کے دل آزارى سے بھرے واقعات اور باتيں ياد کر کے پچھتاتے رہتے ہیں، اس لیے چاہئیے کہ اپنے بہن بھائى، والدين، بزرگوں اور دوستوں کے ساتھ محفل جمائيں اور خوشيوں کى باتيں کريں۔

حاليہ تحقيق کے مطابق جو لوگ دوسروں کو پڑھاتے ہیں ان کى خود بھى سمجھنے کى صلاحيت زيادہ بہتر ہوتى ہے، ايک دوسرے کى الجھنيں سلجھا سے نہ صرف اپنا سبق بھى دہرايا جاتا ہے بلکہ مزيد پکا رہتا ہے۔

حيرت انگيز طور پر دماغ سات کے فارمولے پہ چلتا ہے، ہمارا دماغ بيک وقت سات سے زائد معلومات ياد نہیں رکھ سکتا۔

Advertisement

کسى بھى موضوع کو ايک ساتھ ياد کرنے کے لیے سات مختلف حصوں میں توڑ کر پڑھنے سے کبھى نہیں بھولتا۔

اس کے علاوہ متحرک طرز زندگى، متوازن غذا، ورزش اور چہل قدمى کرنے والے عموماً چاک چوبند ہوتے ہیں۔

تحقيق کے مطابق امتحان گاہ میں پانى پينے والے طلبہ کی کارکردگی 10 فيصد بہتر ہوتى ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سوشل میڈیا کا زیادہ استعمال کرنے والے افراد کے لئے تشویشناک خبر
ڈپریشن کی ایک اور اہم وجہ دریافت
سی سیکشن کے ذریعے جنم لینے بچے خسرہ کے لیے کم قوت مدافعت رکھتے ہیں، تحقیق
کھانے کے فوراً بعد پانی کیوں نہیں پینا چاہیے؟
ناخنوں کو نظر انداز مت کیجئے، یہ سرطان کا پتا بھی دے سکتے ہیں
اعضاء کی پیوند کاری سے مریضوں کی شخصیت میں نمایاں تبدیلی کا انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر