Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستانی ادیبہ سے جرمن اعزاز واپس لے لیا گیا

Now Reading:

پاکستانی ادیبہ سے جرمن اعزاز واپس لے لیا گیا
German literary honors were withdrawn from Pakistani literature in support of the Palestinians.

فلسطینیوں کی حمایت پر پاکستانی ادیبہ سے جرمن ادبی اعزاز واپس لے لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکا میں مقیم  پاکستانی ادیبہ کاملہ شمسی سے  فلسطینیوں کی حمایت پر جرمن ادبی اعزاز واپس لے لیا گیا ہے ۔

کاملہ شمسی کے لئے جرمنی کا ادبی اعزاز نیلی ساکس ایوارڈ کا اعلان کیا گیا تھا۔

کاملہ شمسی اسرائیل کے خلاف فلسطینی تحریک بی ڈی ایس کی حامی ہیںجس کو بنیاد بناتے ہوئے جرمن شہر ڈورٹ منڈ کی سٹی کونسل کا کہنا ہے کہ جیوری اراکین مصنفہ کاملہ شمسی کو ادبی ایوارڈ دینے کے فیصلے پر دوبارہ غورکررہی ہے۔

لندن میں مقیم کاملہ شمسی کے سات ناول چھپ چکے ہیں اور وہ اپنے ناولوں کی اسرائیل میں اشاعت سے انکار کرچکی ہیں۔

Advertisement

کاملہ شمسی کےاب تک سات ناولز شائع ہوچکے ہیں، جن میں ’ان داسٹی بائے دا سی‘، ’سالٹ اینڈ سیفرن‘، ’کارٹوگرافی‘، ’بروکن ورسز‘، ’برنٹ شیڈو‘ اور’گاڈ ان ایوری اسٹون‘اور  ہوم فائر‘ نامی ناولز شامل ہیں ۔

کاملہ شمسی کا پہلا ناول1998  ’’ان داسٹی بائے دا سی‘‘ کے نام سے شائع ہوا جسے بعد میں John Llewellyn Rhys Prize کے لئے شارٹ لسٹڈ کیا گیا تھا تاہم 1999 میں ’’پرائم منسٹرایوارڈفارلٹریچر‘‘ سےنوازا گیا۔

کاملہ شمسی کا ساتواں ناول ’ہوم فائر‘‘2017  میں شائع ہوا جسے 2018 کا بہترین ویمنز پرائز فار فکشن کا ونرقراردیا گیا تھا۔

جبکہ کاملی شمسی کے ناولزکے دیگر زبانوں میں تراجم کئےگئےہیں۔

کاملہ کی پیدائش کراچی میں ہوئی، انہوں نے ابتدائی تعلیم بھی کراچی میں ہی حاصل کی اور اب وہ لندن میں مقیم ہیں۔

کاملہ شمسی کواب تک ان کی بہترین تحریروں پر پاکستانی اورعالمی   ایوارڈز سے نوازا جا چکا ہے جن میں پرائم منسٹرایوارڈفارلٹریچر، پطرس بخاری ایوارڈ، اینیسفائیڈ۔ والف بک ایوراڈفارفکشن ،  اور ویمن فائرایوارڈفارفکشن ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ناخنوں کو نظر انداز مت کیجئے، یہ سرطان کا پتا بھی دے سکتے ہیں
اعضاء کی پیوند کاری سے مریضوں کی شخصیت میں نمایاں تبدیلی کا انکشاف
بچوں کے کان کتنی عمر میں چھدوانا چاہئے؟
یہ عام سی وجہ ضرورت سے زیادہ کھانا کھانے کا سبب بنتی ہے
مائیکروسافٹ کا اپنے سرفیس ایونٹ میں اہم پروڈکٹس پیش کرنے کا اعلان
گوگل اور ہارورڈ نے انسانی دماغ کا انتہائی مفصل تھری ڈی نقشہ تیار کر لیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر