Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

دفتر سے چھٹی کا بہترین بہانہ

Now Reading:

دفتر سے چھٹی کا بہترین بہانہ
دفتر سے چھٹی

کبھی  کبھی آپ کا صبح اُٹھ کر دل کرتا ہوگا کہ دفتر سے چھٹی کرلی جائے اور اکثر آپ ایسا کرنے کے لئے نئے نئے بہانے بھی تلاش کرتے ہوں گے  تو آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ اس کے لیے بہترین بہانہ کون سا ہوسکتا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ایک سروے میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ ہر پانچ میں سے تین بالغ افراد چھٹی لینے کے لیے بیمار ہونے کا بہانہ کرتے ہیں۔

برطانوی قومی ادارہ شماریات کے مطابق ہر برس ایک شخص اوسطاً چار دن بیماری کی مد میں چھٹی لیتا ہے۔

سروے کے مطابق دفاتر میں نوجوان افراد اپنے سے بڑی عمر کے افراد کی نسبت زیادہ جھوٹ بولتے پائے گئے ہیں۔ تاہم حکومت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار میں ’جھوٹ بولنے کی بیماری‘ کا کوئی تذکرہ نہیں ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق سنہ 2018 میں چھٹی لینے کی بڑی وجوہات میں نزلہ زکام، کمر کا درد، دماغی حالت متوازن نہ ہونا اور ’دیگر‘ بیماریاں سرفہرست رہیں۔

Advertisement

یہ سروے  ایک نجی تحقیقی کمپنی کی مدد سے کیا گیا ہے۔ اس سروے کے دوران 3655 بالغ افراد سے سوالات کیے گئے۔

سروے میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ چھٹی کے لیے بیماری کا بہانہ کرنے کے علاوہ چند ملازمین اپنے ساتھیوں کے لیے ڈھال بننے کے لیے  بھی ہمیشہ تیار رہتے ہیں، یہ معلوم ہونے کے باوجود کہ ان کا ساتھی اپنی بیماری کے بارے میں جھوٹ بول رہا ہے۔

سروے  کے مطابق 66 فیصد لوگ اپنے باس کو کبھی یہ نہیں بتاتے کہ درحقیقت ان کا دوست بیمار نہیں بلکہ چھٹی کے لیے بہانہ بنائے ہوئے ہے۔

ایک اور نجی ادارے کی جانب سے 2016 میں کیے گئے سروے  کے مطابق پیٹ میں درد ایک ایسا بہانہ ہے جو مالکان میں سب سے زیادہ ہمدردی پاتا ہے۔

اس کے علاوہ نزلہ، سر درد، ذہنی دباوٴ یا ایسے دیگر بہانے بناتے ہیں انہیں باس کی جانب سے شک کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ناخنوں کو نظر انداز مت کیجئے، یہ سرطان کا پتا بھی دے سکتے ہیں
اعضاء کی پیوند کاری سے مریضوں کی شخصیت میں نمایاں تبدیلی کا انکشاف
بچوں کے کان کتنی عمر میں چھدوانا چاہئے؟
یہ عام سی وجہ ضرورت سے زیادہ کھانا کھانے کا سبب بنتی ہے
مائیکروسافٹ کا اپنے سرفیس ایونٹ میں اہم پروڈکٹس پیش کرنے کا اعلان
گوگل اور ہارورڈ نے انسانی دماغ کا انتہائی مفصل تھری ڈی نقشہ تیار کر لیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر