Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سونے سے قبل اس پھل کا استعمال پرسکون نیند کی ضمانت ہے

Now Reading:

سونے سے قبل اس پھل کا استعمال پرسکون نیند کی ضمانت ہے
پرسکون نیند

سونے سے قبل اس پھل کا استعمال پرسکون نیند کی ضمانت ہے

سوشل میڈیا پر بہتر نیند کے لیے ایک پھل خوب وائرل ہورہا ہے جس کے بارے میں دعویٰ کیا جارہا ہے سونے سے قبل اس کا استعمال پرسکون نیند کا ضامن ہے اور وہ پھل ہے پائن ایپل جسے اردو میں انناس کہاجاتا ہے۔

لوگوں کی بڑی تعداد رات بستر پر کروٹ بدلنے، ذہن کو پریشان کن خیالات سے نجات دلانے کے لیے اور پرسکون نیند کے لیے انناس کا استعمال کر رہی ہے۔

سونے سے قبل انناس کا بطور اسنیکس استعمال ایک طرف تو  نیند کو بہتر بناتا ہے کیو نکہ اس میں میلاٹونن پایا جاتا ہے جبکہ دوسری جانب انناس میں موجود غذائی اجزاء  آپ کی صحت کو بہتر بنانے میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

نیند کے کوچ اور ہپنوتھراپسٹ ڈیو گبسن نے برطانیہ میں قائم ہیلتھ کمپنی وٹابائیوٹکس کو اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ انناس ایک ایسی غذا ہے جس میں قدرتی میلاٹونن کی مناسب مقدار موجود ہوتی ہے۔

Advertisement

نیشنل سینٹر فار کمپلیمنٹری اینڈ انٹیگریٹیو ہیلتھ کے مطابق میلاٹونن ایک ہارمون ہے جو دماغ اندھیرے کے جواب میں تیار کرتا ہے۔ یہ انسان کی بایولوجیکل کلاک یا ان کی 24 گھنٹے کی اندرونی گھڑی اور نیند کے ساتھ تعلق میں مدد کرتا ہے۔

حالیہ تحقیق کے مطابق، انڈے، مچھلی، گری دار میوے اور بعض پھل اور سبزیاں اس ہارمون کو بڑھانے کے لیے بہترین غذائی ذرائع ہیں۔

تاہم، بیننڈن ہیلتھ کی جانب سے ستمبر 2023 کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ چاکلیٹ، آئس کریم، چپس، پنیر اور مصالحے دار کھانے جوکہ ذائقہ میں بے حد لذیذ ہوتے ہیں نیند میں کمی کا سبب بنتے ہیں۔

انناس میں موجود میلاٹونن خون کے دھارے میں شامل ہوکر دماغ میں داخل ہو جاتا ہے جہاں یہ جسمانی گھڑی کو دوبارہ ترتیب دینے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے۔

اگر جسم میں موجود  پائنل غدود جو کہ میلاٹونن پیدا کرتا ہے یہ اس کا اخراج کم کر دے تو انناس کھانے سے کافی مدد مل سکتی ہے۔

ماہرین کے مطابق انناس جسم میں میلاٹونن کو 240 فیصد تک بڑھاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ سونے سے پہلے انناس کھانے سے تیزی سے گہری پر سکون  نیند آنے میں مدد ملتی ہے۔

Advertisement

تاہم کچھ ماہر غذائیت کا کہنا ہےکہ ٹارٹ چیری میں کسی بھی پھل کی نسبت زیادہ میلاٹونن پایا جاتا ہے اور بہت سے لوگ سونے سے قبل بہتر نیند کے لیے چیری کا استعمال کرتے ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کونسی بیماری دنیا بھر میں 40 فیصد اموات کی وجہ قرار؟
جلد بڑھاپے سے بچنا چاہتے ہیں تو یہ غذائیں آج ہی ترک کردیں!
جسمانی وزن میں کمی لانے کے لئے ہر ہفتے کتنی ورزش کرنی چاہیے؟
امراضِ قلب سے خود کو محفوظ رکھنا چاہتے ہیں تو یہ عادت اپنالیں!
چائے اور کافی میں چینی ملانے سے صحت پر کیا اثر پڑتا ہے؟
سائنسدانوں نے یوگا کا ایک چونکا دینے والا فائدہ بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر