Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

شہر میں کرونا کیسز میں بتدریج اضافے کا معاملہ

Now Reading:

شہر میں کرونا کیسز میں بتدریج اضافے کا معاملہ

Synopsis

سندھ حکومت کا ایک اور آئسولیشن اسپتال قائم کرنے کا فیصلہ

آئسولیشن اسپتال

شہر میں کرونا کیسز میں بتدریج اضافے کے معاملے پر سندھ حکومت نے پی اے ایف میوزم میں ایک اور آئسولیشن اسپتال قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

حکومت سندھ کے فیصلے کے مطابق پی اے ایف میوزیم کے کنونشن سینٹر میں 1 ہزار بستر پر مشتمل آئسولیشن اسپتال قائم کیا جائے گا جبکہ آئسولیشن سینٹر کے نگران ڈی ایچ او کورنگی ڈاکٹر اصغر عباس مقرر کئے گئے ہیں۔

سینٹر میں ڈاکٹرز کی تعیناتی کا مرحلہ بھی شروع کردیا گیا ہے جس کے مطابق کراچی کے تمام سرکاری اسپتالوں میں سے ڈاکٹرز کو آِسولیشن وارڈ میں تعینات کیا جائے گا۔

اس ضمن مین سندھ ھکومت کی جانب سے سرکاری اسپتالوں کے ڈاکٹرز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاریکردیا گیا ہے۔

سرکاری اسپتالوں کی 14 ڈاکٹرز کو فوری طور پر پی اے ایف کنونشن سینٹر رپورٹ کرنے کا حکم بھی صادر کردیا گیا ہے۔

Advertisement

نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد پی اے ایف میوزیم میں قائم کئےجانے والے ائی سولیشن اسپتال میں میں ڈاکٹروں کی تعیناتیوں کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔

17 گریڈ پر مشتمل 14 خاتون میڈیکل آفیسر پی اے ایف میوزیم فیلڈ آئسو لیشن سینٹر میں تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔

گریڈ 17 کی تمام آفیسرز پی اے ایم میوزیم میں قائم کئے جانے والے فیلڈ آئسو لیشن سینٹر میں کورونا کے مریضوں کے علاج کے لئے اپنی ڈیوٹیز سر انجام دیں گیں۔

 نوٹیفکیشن مین کہا گیا ہے کہ لانڈھی ، کورنگی ، اور ملیر کے اسپتالوں میں کام کرنے والی ڈبلیو ایم اوز کو پی اے ایف میوزیم میں تعینات کیا جائگا۔

ملک میں کورونا وائرس کے آج  مزید 280 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جن میں اسلام آباد میں 28 اور  پنجاب میں 252 کورونا وائرس کے کیسز کی تصدیق ہوئی، جس کے بعد ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 19000 سے تجاوز کر گئی ہے۔

پاکستان میں کوروناوائرس سے متاثرہ مریضوں کی اعداد و شمار کے مطابق اس وقت سندھ میں 7102 ، بلوچستان میں 1172 ، خیبرپختونخوا میں 2907 ،اسلام آباد میں 393 ، گلگت بلتستان میں 356 ، پنجاب میں 7106 اور آزاد کشمیر میں 67 مریض موجود ہیں۔

Advertisement

یاد رہے اس سے قبل  ترجمان محکمہ صحت سندھ کے جاری اعداد و شمار کے مطابق سندھ بھر میں 427 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد سندھ بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد 7102 ہوگئی ہے۔

کراچی میں رینجرز کی کارروائی، سی ٹی ڈی سب انسپکٹر سمیت 4 ملزمان گرفتار

دوسری جانب محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق چوبیس گھنٹوں میں مزید 108 نئے کیسز سامنے آئے جسکے ساتھ صوبے میں کرونا سے مثاثر ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 2 ہزار 907 ہوگئ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سوشل میڈیا کا زیادہ استعمال کرنے والے افراد کے لئے تشویشناک خبر
ڈپریشن کی ایک اور اہم وجہ دریافت
سی سیکشن کے ذریعے جنم لینے بچے خسرہ کے لیے کم قوت مدافعت رکھتے ہیں، تحقیق
کھانے کے فوراً بعد پانی کیوں نہیں پینا چاہیے؟
ناخنوں کو نظر انداز مت کیجئے، یہ سرطان کا پتا بھی دے سکتے ہیں
اعضاء کی پیوند کاری سے مریضوں کی شخصیت میں نمایاں تبدیلی کا انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر