Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

الیکشن کمیشن نے ووٹرز کی تازہ ترین تفصیلات جاری کردیں

ملک بھر کے ووٹرز کی کل تعداد 13 کروڑ 71 لاکھ 63 ہزار 857 ہوگئی، الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے ووٹرز کی تازہ ترین تفصیلات جاری کردی ہیں جس کے مطابق عام انتخابات 2024 کے بعد سے اب تک 85 لاکھ 78 ہزار 94 ووٹرز بڑھ گئے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھر کے ووٹرز کی کل تعداد 13 کروڑ 71 لاکھ 63 ہزار 857 ہوگئی جبکہ عام انتخابات 2024 کے وقت ووٹرز کی تعداد 12 کروڑ 85 لاکھ 85 ہزار 763 تھی۔

الیکشن کمیشن نے بتایا کہ پنجاب کے کل ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 79 لاکھ 55 ہزار ہوگئی جبکہ سندھ میں 2 کروڑ 87 لاکھ 72 ہزار 963 ووٹرز رجسٹرڈ ہیں۔

اسی طرح خیبر پختونخوا میں ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 34 لاکھ 15 ہزار 995 ہوگئی جبکہ بلوچستان میں 57 لاکھ 65 ہزار 8 ووٹرز رجسٹرڈ ہیں۔ اسلام آباد میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 12 لاکھ 54 ہزار 348 ہوگئی۔

ملک بھر میں مرد ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 32 لاکھ 86 ہزار 821 ہے جس میں خواتین ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 38 لاکھ 77 ہزار 36 ہے کل ووٹرز میں مردوں کا تناسب 53.43 فیصد اور خواتین کا تناسب 46.57 فیصد ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق بلوچستان میں مرد ووٹرز کا تناسب 55.84 فیصد، تمام صوبوں میں سب سے زیادہ ہے اسی طرح اسلام آباد میں خواتین ووٹرز کا تناسب 47.85 فیصد ہے جوکہ ملک میں سب سے زیادہ ہے۔

الیکشن کمیشن قومی ووٹرز لسٹ میں مرد خواتین کا گیپ کم نہ ہوسکامحکمہ شماریات کے مطابق خواتین کل آبادی کا 48 اعشاریہ 5 فیصد مرد 51.50 فیصد ہیں جبکہ قومی ووٹرز لسٹ کے مطابق مرد ووٹرز53.43 فیصد خواتین 46.57 فیصد ہیں۔

متعلقہ خبریں