وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ غیر رسمی معیشت کوٹیکس نیٹ میں لانے اور بجٹ میں عوام کوریلیف دینے کےلیے اقدامات شامل کیےجارہے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف سے ملک کے معروف صنعتکاروں اور ممتاز کاروباری شخصیات کے وفد کی ملاقات کی۔
یہ ملاقات ملک کی مجموعی معاشی ترقی کی رفتار تیز کرنے اور مالی سال 2026-2027 کے بجٹ کے حوالےسے کاروباری برادری سے مشاورت کے تناظر میں تھی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کاروبار دوست پالیسیوں کی بدولت ملکی معیشت مستحکم ہوئی بیرونی سرمایہ کاروں کااعتماد بحال ہوا مشکل معاشی حالات میں حکومت کا ساتھ دینے پر کاروباری برادری کےشکر گزار ہیں۔مشکل معاشی حالات میں حکومت کا ساتھ دینے پر کاروباری برادری کےشکر گزار ہیں آپ لوگ پاکستان کےسفیر،دنیامیں ہماری پہچان ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نجی شعبے کی مضبوط شراکت داری معاشی ترقی کی ضمانت ہے معیشت سےمتعلق پالیسی سازی میں کاروباری برادری سےمشاورت اہمیت کی حامل ہے برآمدات پرمبنی ترقی کی راہ پرگامزن ہیں یہی ہماری معاشی پالیسی کامحورہے کاروبار دوست پالیسیوں کی بدولت ملکی معیشت مستحکم ہوئی بیرونی سرمایہ کاروں کااعتماد بحال ہوا۔
شہباز شریف کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایسی صنعتوں کےفروغ کےلیےکوشاں ہیں جن سےملکی پیداواربڑھے برآمدات میں اضافہ ہو، ملازمتوں کےزیادہ سے زیادہ مواقع پیداہوں۔ صنعت، زراعت، آئی ٹی شعبوں میں ترقی سےمعیشت کواستحکام ملےگا روزگارکےنئےمواقع پیداہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کےلیےتکنیکی وفنی تربیت کےپروگرام شروع کیےہیں نوجوانوں کوروزگارملنےمیں آسانی ہواوروہ قومی ترقی میں کردارادا کرسکیں۔
وفد کو دوران ملاقات کاروبار، صنعت وتجارت کے فروغ سے متعلق حکومتی اقدامات پربریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ ٹیکس مقدمات جلد نمٹائےکےلیےٹیکس ٹریبونلزمیں اصلاحات کی گئی ہیں ٹریبونلزمیں انتہائی شفاف طریقہ کارکےذریعےبھرتیاں کی گئی ہیں اسپیشل کمرشل کورٹس کےقیام سےمتعلق کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔
بریفنگ میں کہا گیا کہ موٹروےایم 10 کی اپ گریڈیشن اورپیپری فریٹ کوریڈورپرکام جاری ہے جبکہ موٹروےایم 13 کی تعمیر سےلاہور، اسلام آبادکے درمیان فاصلہ کم ہوجائےگا اسی طرح پاکستان ریلوے کی اپ گریڈیشن سے ریلوے کاانفرااسٹر کچربہترہو گا اس کے علاوہ نیشنل اےآئی ٹرانسفارمیشن پلان تشکیل دیاجارہاہے۔
اس موقع پر وفد نے خطےمیں امن کےقیام کےلیےپاکستان کی کوششوں پروزیراعظم کوخراج تحسین پیش کیا۔
وفد نے وزیراعظم کی قیادت میں معاشی بحالی کےسفراوربہترمالیاتی انتظام پراعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹل ادائیگی، دستاویزی معیشت کےفروغ کےحکومتی وژن کوسراہتےہیں ساتھ ہی ٹیکس اصلاحات، کاروباری آسانیوں کےفروغ کےاقدامات کا خیرمقدم کیا۔
اس موقع پر دوران ملاقات وفد نے قومی معیشت کی مضبوطی اور بجٹ کےحوالےسےتجاویزوزیراعظم کوپیش کیں اور معاشی بحالی اور ترقی کےلیےحکومت کےساتھ تعاون جاری رکھنےکے عزم کا اظہار کیا۔
وفد میں میاں محمدمنشا،عارف حبیب، عاطف باجوہ، محمدعلی تبہ، مصدق ذوالقرنین زیاد بشیر، شہزادسلیم، زیلاف منیر، عمرسعید، عمرمنشا، یوسف سعید، کامران ارشد، خرم مختار، آصف پیر، سلطان گوہراعجاز، فوادانور، ذوالفقارحیات، جاویداقبال، یوسف حسین، عامرابراہیم، خواجہ مسعوداختراوراعجازنبی وفدمیں شامل تھے۔
ملاقات میں وفاقی وزراء راناتنویرحسین، اعظم نذیرتارڑ، مصدق ملک، احدخان چیمہ، عطاتارڑ، شزافاطمہ، علی پرویزملک ،اویس احمدلغاری، بلال اظہرکیانی، ہارون اخترخان، منصوراعوان، گورنراسٹیٹ بینک جمیل احمد ملاقات میں شریک تھے۔

















