حکومت اور پیپلزپارٹی کے درمیان ملاقات آج شام ایوان صدر میں ہو گی۔
صدر آصف زرداری کی قیادت میں پیپلز پارٹی کا وفد حکومتی وفد سے ملاقات کرے گا، اس اجلاس سے پہلے صدر زرداری پیپلز پارٹی کی مذاکراتی ٹیم سے ملاقات کریں گے جس میں بلاول بھٹو، مراد علی شاہ، نوید قمر اور شیری رحمان شریک ہوں گے۔
پیپلز پارٹی کے اجلاس کے بعد حکومتی ٹیم کے ساتھ ملاقات کا وقت طے ہوگا، صوبوں سے مرکز 1700 ارب روپے کے فنڈز کا تقاضا کررہا ہے۔
ملاقات میں پی پی حکومتی وفد کو بجٹ سے متعلق تحفظات سے آگاہ کرے گی اور حکومت سے بجٹ معاہدہ پر عملدرآمد کا مطالبہ کرے گی جبکہ ملاقات کے دوران وفاقی بجٹ اور ترقیاتی منصوبوں پر بات ہو گی۔
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ بجٹ کے لیے ایک نمبر پر بات چل رہی ہے، جب تک اس نمبر کے مطابق وسائل تلاش نہیں ہو جاتے تب تک بجٹ بنانے میں مشکل ہوگی۔انہوں نے کہا کہ امید ہے پیپلز پارٹی کے ساتھ کسی نتیجے پر پہنچ جائیں گے۔















