Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کوئٹہ میں تیزاب گردی کا واقعہ؛ متاثرہ خاتون ڈاکٹر کی مدد کرنے والے شہری کا بیان سامنے آگیا

مدد کرنے کے دوران شہری بھی بری طرح زخمی ہوگیا تھا۔

کوئٹہ: سول اسپتال کوئٹہ میں تیزاب گردی کی متاثرہ خاتون ڈاکٹر کی مدد کرنے والے شہری کا بیان سامنے آگیا۔

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے سول اسپتال میں خاتون ڈاکٹر کو تیزاب گردی کا نشانہ بنایا گیا جس کے ملزم کو پولیس مقابلے میں ہلاک کردیا گیا ہے۔

اس واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ متاثرہ خاتون ڈاکٹر جب باہر آتی ہیں تو وہاں موجود ایک شہری فوری طور پر ان کی مدد کے لیے آگے بڑھتا ہے۔

مدد کرنے کے دوران شہری بھی بری طرح زخمی ہوجاتا ہے جس کے بعد اسے فوری طور علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے شہری سے بات کرتے انہیں شاباش دی اور جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔

سرفراز بگٹی نے کہا کہ میں انشااللہ آپ کو وزیر اعلیٰ ہاؤس میں بلاکر ملاقات کروں گا جب کہ انہوں نے شہری کی ہر ممکنہ مدد فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا۔

انہوں نے شہری سے بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ آپ نے بہت ہمت کا مظاہرہ کیا، اگر ضرورت پڑی تو آپ کو علاج کے لیے کراچی بھی بھیجیں گے اور آپ کو ایوارڈ بھی دیں گے۔

متعلقہ خبریں