Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیراعظم، فیلڈ مارشل کی امریکی نائب صدر جے ڈی وینس سے ملاقات

اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر فیلڈ مارشل عاصم منیر سے بغل گیر ہوئے، ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی

وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے درمیان مذاکرات مرکز میں ملاقات ہوئی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی نائب صدر کے ساتھ ملاقات کے موقع پر ٹرمپ کے ایلچی اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر بھی موجود تھے۔

اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر فیلڈ مارشل عاصم منیر سے بغل گیر ہوئے، ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی۔

دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر اعلیٰ سطح کے وفود کے ہمراہ ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات میں شرکت کے لیے سوئٹزر لینڈ پہنچے ہیں، امریکہ اور ایران کے وفود بھی پہنچ چکے ہیں، قطر بھی شریک ہوگا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر برگن اسٹاک، سوئٹزرلینڈ میں ہونے والے مذاکرات میں شریک ہوں گے جبکہ ایران، قطر اور امریکا کے اعلیٰ سطح وفود بھی مذاکرات میں شرکت کریں گے۔

دفتر خارجہ نے بتایا ہے کہ برگن سٹاک مذاکرات مذاکرات 17 جون 2026 کو اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے بعد فریقین میں پہلا باضابطہ رابطہ ہیں، پاکستان، ایران اور امریکا کے درمیان  مفاہمت کے نفاذ کی حمایت اور اسے آگے بڑھانے کا عمل جاری رکھے گا۔

مذاکرات کے موقع پر وزیراعظم کی ایران، قطر، سوئٹزرلینڈ اور امریکا کے وفود کے ساتھ دوطرفہ ملاقاتیں بھی متوقع ہیں جن کا مقصد خطے میں مکالمے اور پائیدار امن کے لیے پاکستان کے مستقل عزم کا اعادہ کرنا ہے۔

یاد رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت کے بعد اہم مذاکراتی نشست آج سوئٹزرلینڈ میں منعقد ہوگی جسے طلیک لوزن سمٹ“کا نام دیا گیا ہے۔

مذاکراتی بیٹھک کیلئے فریقین کے وفود کی برگن سٹاک آمد کا سلسلہ جاری ہے جبکہ  تقریب کے مقام پر امریکا، ایران، پاکستان اور قطر کے قومی پرچم آویزاں کر دیے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ مذاکراتی نشست خطے کی صورتحال، باہمی اعتماد سازی اور مستقبل کے سفارتی تعاون کے حوالے سے اہم پیش رفت کا باعث بن سکتی ہے۔

سوئس وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ سوئٹزر لینڈ میں پاکستانی وفد کا خیرمقدم کرتے ہیں، پاکستانی مذاکرات کیلئے زیورخ سے برگن سٹاک پہنچ گیا، پاکستان بطور ثالث ایران امریکا مذاکرات میں شریک ہے۔

ایرانی وفد بھی چیف مذاکرات کار باقر قالیباف کی قیادت میں برگن سٹاک پہنچ چکا ہے، ایرانی وفد کو ’میناب 168‘ کا نام دیا گیا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق وفد میں وزیر خارجہ عباس عراقچی، ایرانی قومی سلامتی کونسل کے عہدیدار علی باقری، ایرانی مرکزی بینک کے گورنر عبدالناصر ہمتی، کاظم غریب آبادی اور اسماعیل بقائی شامل ہیں۔

امریکہ کے وفود کی قیادت امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کر رہے ہیں، امریکی صدر کے خصوصی ایلچی سٹیو وٹکوف اور ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر پہلے ہی سوئٹزر لینڈ میں موجود ہیں۔

متعلقہ خبریں