ایم-13 موٹروے 100 کلومیٹر کم فاصلہ، تیز سفر اور اسٹریٹجک رابطہ کاری کا نیا دور ہے، ایس آئی ایف سی کی مؤثر ادارہ جاتی معاونت سے ایم-13 کھاریاں تا راولپنڈی موٹروے منصوبے پر پیش رفت جاری ہے۔
ایم-13 منصوبے کو اپ گریڈ کر کے 117.2 کلومیٹر طویل 6 لین موٹروے بنایا جا رہا ہے، جدید 6 لین ایم-13 موٹروے، موجودہ ایم-2 کا اسٹریٹجک، تیز اور محفوظ متبادل ہوگی۔
وزیر دفاع خواجہ آصف کے مطابق ایس آئی ایف سی نے تعطل کا شکار ایم-12 سیالکوٹ، کھاریاں موٹروے منصوبے کی بحالی میں بھی کلیدی کردار ادا کیا، ایس آئی ایف سی کی کاوشوں سے ایم-11 لاہور، سیالکوٹ موٹروے کو 4 لین سے 6 لین کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایم-11، ایم-12 اور ایم-13 راہداری کی تکمیل پر لاہور اور راولپنڈی کے درمیان 50 سے 60 فیصد ٹریفک ایم-2 سے نئے روٹ پر منتقل ہوگی۔
یہ راہداری لاہور، اسلام آباد، پشاور، سیالکوٹ، افغانستان، چین اور وسطی ایشیا کے درمیان رابطوں اور تجارتی سرگرمیوں کو مزید مضبوط بنائے گی، منصوبے میں کلر کہار پر 3 سرنگیں بھی شامل ہیں جو ہر سال کلر کہار کے خطرناک حصے پر ہونے والے حادثات میں کمی لانے میں مدد دیں گی۔















