Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

زیارت میں دہشتگردوں کا پولیس چوکی پر حملہ، 9 اہلکار شہید،15 دہشت گرد ہلاک

فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن کامیابی سے مکمل کرلیا گیا

بلوچستان کے ضلع زیارت میں پولیس چوکی پر دہشتگردوں کے حملے کے نتیجے میں 9 پولیس اہلکار شہید ہوگئے جبکہ سیکیورٹی فورسز کے کلیئرنس آپریشن میں 15دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔

معاون وزیراعلیٰ بلوچستان شاہد رند کا کہنا ہے کہ زیارت میں فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن کامیابی سے مکمل کرلیا گیا آپریشن میں 15 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔

شاہد رند نے کہا کہ فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کو بلوچستان کے امن سے کھیلنے کی بھاری قیمت چکانا پڑی ریاست پوری قوت سے جواب دے رہی ہے، سیکیورٹی فورسز، بلوچستان پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشت گردوں کے مذموم عزائم خاک میں ملا دیے۔

معاون وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ زیارت میں شہید ہونے والے پولیس افسران اور اہلکاروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ان کے خون کا حساب لیا جائے گا بلوچستان کے امن، استحکام اور عوام کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے زیارت میں فتنہ الخوارج کی جانب سے پولیس چوکی پر دہشتگرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حملے میں شہید ہونے والے ایس ایچ اوز سمیت پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا اور شہداء کی بلندی درجات اور ان کے اہل خانہ کے لیے صبر کی دعاکی۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ فتنہ الخوارج کے حملے نے ایک مرتبہ پھر سے ثابت کردیا کہ یہ لوگ بلوچستان کی ترقی و امن اور عوام کی خوشحالی کے دشمن ہیں کسی کو بلوچستان کے امن کو نقصان پہنچانے نہیں دیں گے امن دشمن دہشتگردوں کے سد باب تک ان کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔

 

متعلقہ خبریں