Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان کے عدالتی نظام کو عالمی سطح پر بڑا اعزاز، اہم بین الاقوامی فورم میں شمولیت

تنظیم میں پاکستان کی شمولیت ملک کی آئینی عدالتی روایت پر عالمی اعتماد کا واضح اظہار ہے

پاکستان نے بین الاقوامی عدالتی سطح پر ایک اہم کامیابی حاصل کر لی ہے۔ وفاقی آئینی عدالتِ پاکستان کو ترک دنیا کی آئینی عدالتوں کی کانفرنس (TÜRK-AY) میں مبصر رکن کی حیثیت سے شامل کر لیا گیا۔

جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان کو مبصر رکنیت دینے کا فیصلہ تنظیم کے تمام رکن ممالک نے متفقہ طور پر کیا، جبکہ کانفرنس میں پاکستان کی شمولیت کا باقاعدہ اعلان بھی کر دیا گیا۔

ترک دنیا کی آئینی عدالتوں کی اس تنظیم میں ترکیہ، آذربائیجان، قازقستان، کرغزستان اور ازبکستان کی آئینی عدالتیں شامل ہیں۔ تنظیم کا بنیادی مقصد آئینی انصاف کے فروغ، قانون کی حکمرانی کو مضبوط بنانے اور رکن ممالک کے درمیان عدالتی تجربات اور بہترین روایات کا تبادلہ ہے۔

چیف جسٹس امین الدین خان نے اس پیش رفت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ تنظیم میں پاکستان کی شمولیت ملک کی آئینی عدالتی روایت پر عالمی اعتماد کا واضح اظہار ہے۔ ان کے مطابق یہ رکنیت پاکستان کے عدالتی اداروں کے لیے بین الاقوامی تعاون، علمی تبادلوں اور آئینی انصاف کے شعبے میں مزید مؤثر کردار ادا کرنے کے نئے مواقع فراہم کرے گی۔

متعلقہ خبریں