ایران امریکا جنگ بندی سمیت عالمی تنازعات کے خاتمے کے لیے دنیا کی نظریں ایک بار پھر پاکستان پر آگئی ہیں۔
عالمی جریدہ فارن افیئر نے ایران امریکا تباہ کن جنگ کے خاتمہ پر پاکستان کوامن کا ضامن اور جنگ کا فاتح قرار دیا اور کہا کہ پاکستان نے ایران امریکا جنگ جیت لی ہے اور ایک بڑی عالمی طاقت کے طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے، 7 اپریل کو امریکی ڈیڈ لائن کے خاتمے کے آخری لمحہ میں فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر کی کال نے تباہ کن صورتحال کو ٹال دیا۔
فارن افیئر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ٹرمپ اور ایران کی قیادت پر زور دینے کی وجہ سے چند ہی گھنٹوں میں جنگ روک دی گئی، انہوں نے بغیر کسی ڈر کے غیر یقینی صورتحال میں اپنی قیادت کا لوہا منوایا ہے۔
عالمی جریدہ کے مطابق بڑی طاقت، معاشی وزن، ریاستوں سے تعلقات سمیت پاکستان میں کسی بااثر ملک والی تمام خصوصیات موجود ہیں، خطرناک بحران کے دوران پاکستان نے وہ کر دکھایا جو چین، فرانس، جرمنی، بھارت، برطانیہ اور جیسی طاقتیں بھی نہ کر سکیں۔ امریکا مہنگی جنگوں سے خود کو دوررکھنا چاہتا ہے تو اس کے پاس پاکستان سمیت نئی طاقتوں کے ساتھ قریبی تعلقات کے علاوہ کوئی چارہ نہیں۔
پاکستان مدبرانہ قیادت اور مؤثر سفارتکاری کے باعث عالمی افق پر ایک نئی قوت بن کر ابھرا ہے۔


















