Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شہرقائد میں موسم گرم، درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ جاری

کراچی میں آج  کم سے کم درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا

شہرقائد کے درجہ حرارت میں  بتدریج اضافہ جاری ہے، آج بھی مطلع مکمل صاف تاہم موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج  کم سے کم درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 86 فیصد ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شہرقائد میں آج موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان

 شہرقائد میں موجودہ درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ، جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت  30 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان  ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں اس وقت مغرب مغربی سے  1 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے  ہوا چل رہی ہے، جبکہ شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔