Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی میں آج ہیٹ ویو کا امکان، شدید گرمی سے شہریوں کا برا حال

کراچی میں اس وقت  22 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے  جنوب مغربی ہوائیں چل رہی ہے

کراچی میں حالیہ گرمی کی لہر نے شہریوں کا برا حال کردیا ہے اس وقت بھی شہر شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے جس کے باعث آج ہیٹ ویو کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہرقائد میں آج پارہ 39 تا 40 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہونا متوقع ہے جبکہ موسم آج بھی شدید گرم اور مرطوب رہے گا۔

کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 30.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب  79 فیصد ہے۔

اس وقت شہرقائد کا درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے تاہم گرمی کی شدت 40 ڈگری تک محسوس کی جارہی ہے آج درجہ حرارت 39 تا 41 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

 محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں اس وقت  22 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے  جنوب مغربی ہوائیں چل رہی ہے آج مطلع جزوی ابر آلود رہے گا تاہم بارش کا امکان نہیں ہے۔

ماہرین نے شدید گرمی کے پیش نظر شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔