Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شہرقائد میں مطلع جزوی ابر آلود، رم جھم سے موسم خوشگوار

شہر میں اس وقت 15 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں

شہرقائد میں آج بھی مطلع جزوی ابر آلود رہے گا تاہم صبح اور رات کے اوقات میں رم جھم سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 29.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ہے۔

شہرقائد میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں اس وقت 15 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں تاہم شہر میں تیز بارش کے امکانات موجود نہیں ہے۔