Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شہرقائد میں آج مطلع جزوی ابر آلود، رم جھم سے موسم خوشگوار

کراچی میں اس وقت 15 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہے

شہرقائد میں آج بھی مطلع جزوی ابر آلود، صبح اور رات کے اوقات میں رم جھم موسم سے خوشگوار ہوگیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ہے۔

شہرقائد میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں اس وقت 15 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہے تاہم شہر میں تیز بارش کے امکانات موجود نہیں ہے۔