Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی میں صبح سویرے ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا

کراچی میں آج مطلع جزوی سے زیادہ ابر آلود رہنے کا امکان ہے

کراچی میں رات گئے اور صبح سویرے ہونے والی ہلکی بارش اور بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج مطلع جزوی سے زیادہ ابر آلود رہنے کا امکان ہے جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی اور کہیں کہیں ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔

آج شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 28.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے باعث موسم مرطوب اور حبس کی کیفیت برقرار رہ سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں تیز بارش کے امکانات نہیں ہیں تاہم بادلوں کی موجودگی کے باعث بعض علاقوں میں ہلکی بارش یا بوندا باندی ہوسکتی ہے۔

اس وقت شہر میں 11 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ دن کے اوقات میں 30 سے 35 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوا کے جھکڑ چلنے کا بھی امکان ہے۔