شہرقائد میں آج مطلع ابر آلود اورمرطوب رہے گا تاہم وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے اور صبح و شام کے اوقات میں بونداباندی کا بھی امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 27.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصد ہے۔
شہرقائد میں موجودہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں اس وقت جنوب مغرب سے 15 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔


















