Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

امریکا۔ایران مذاکرات آج؛ سوئٹزرلینڈ میں ہونے والی تقریب کا نام کیا رکھا؟

تقریب کے مقام پر امریکا، ایران، پاکستان اور قطر کے قومی پرچم آویزاں کر دیے گئے ہیں

اسلام آباد: امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت کے بعد اہم مذاکراتی نشست آج سوئٹزرلینڈ میں منعقد ہوگی جسے “لیک لوزن سمٹ” کا نام دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق تقریب کے مقام پر امریکا، ایران، پاکستان اور قطر کے قومی پرچم آویزاں کر دیے گئے ہیں جبکہ اس اہم سفارتی تقریب کی میزبانی پاکستان کرے گا۔

ایرانی وفد میں وزیر خارجہ عباس عراقچی، اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ محمد باقر قالیباف اور وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی شامل ہوں گے۔

پاکستان کی نمائندگی وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کریں گے جبکہ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیراعظم کے معاونِ خصوصی طارق فاطمی بھی تقریب میں شریک ہوں گے۔

امریکی وفد میں نائب صدر جے ڈی وینس، جیرڈ کشنر اور مشرقِ وسطیٰ کے لیے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف شامل ہوں گے۔

اس کے علاوہ قطر کی جانب سے وزیراعظم و وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان بن جاسم الثانی مذاکراتی تقریب میں شرکت کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ مذاکراتی نشست خطے کی صورتحال، باہمی اعتماد سازی اور مستقبل کے سفارتی تعاون کے حوالے سے اہم پیش رفت کا باعث بن سکتی ہے۔

متعلقہ خبریں