Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مکہ دفاعی معاہدہ؛ اسلامی تعاون تنظیم کا خیرسگالی کا پیغام

سیکرٹری جنرل او آئی سی نے تینوں ممالک کی دانشمندانہ قیادت اور ان تھک کاوشوں کو سراہا

اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طہٰ نے سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان “مکہ دفاعی معاہدہ” کو خوش آئند قرار دے دیا۔

اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے ایکس پر جاری اپنے بیان میں سیکریٹری جنرل کی جانب سے اس اہم اسٹریٹجک اقدام کو سراہتے ہوئے مکمل حمایت کا اظہار کیا۔

تہنتی پیغام میں سیکرٹری جنرل او آئی سی نے تینوں ممالک کی دانشمندانہ قیادت اور ان تھک کاوشوں کو سراہا جن کی بدولت یہ تاریخی معاہدہ ممکن ہوا۔

سیکرٹری جنرل نے اس بات کا اعادہ کیا کہ یہ معاہدہ خطے اور اسلامی دنیا میں امن و استحکام کے لیے کلیدی اہمیت کا حامل ہے، یہ معاہدہ خطے اور پوری مسلم دنیا میں سلامتی اور استحکام کی حمایت کے لیے ایک بنیادی ستون کی تشکیل کرتا ہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ یہ معاہدہ بڑھتے ہوئے سیکیورٹی چیلنجز کا مقابلہ کرنے اور رکن ممالک کے درمیان یکجہتی و تعمیری شراکت داری کو فروغ دینے کے مشترکہ عزم کا عکاس ہے۔

متعلقہ خبریں