Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شام، سابق حکومت کے مفتی اعظم احمد حسون کو عمر قید کی سزا

عدالت نے احمد حسون کے تمام اثاثے بھی ضبط کرکے انہیں سرکاری خزانے میں جمع کرانے کا حکم دیا ہے

دمشق کی چوتھی فوجداری عدالت نے شام کی سابق حکومت کے مفتی اعظم احمد حسون کو خانہ جنگی اور فرقہ وارانہ کشیدگی پر اکسانے کے الزام میں عمر قید کی سزا سنا دی۔

عدالت کے سربراہ جج فخرالدین الاریان نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ تحقیقات میں احمد حسون کے انسانیت کے خلاف جرائم اور جنگی جرائم میں ملوث ہونے کے شواہد سامنے آئے ہیں۔

عدالت نے احمد حسون کے تمام اثاثے بھی ضبط کرکے انہیں سرکاری خزانے میں جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔

احمد حسون کو مارچ 2025 میں ملک سے فرار ہونے کی کوشش کے دوران شامی حکام نے گرفتار کیا تھا۔ ان کی گرفتاری کے لیے پہلے ہی وارنٹ جاری کیا جا چکا تھا۔

واضح رہے کہ دسمبر 2024 میں بشار الاسد حکومت کے خاتمے کے بعد صدر احمد الشرع کی قیادت میں عبوری انتظامیہ نے جنوری 2025 میں اقتدار سنبھالا تھا۔

نئی شامی حکومت نے سابق حکومت کے دور میں ہونے والے جرائم کی تحقیقات اور ذمہ داروں کے احتساب کے لیے عبوری انصاف اور احتساب کے نظام قائم کیے ہیں۔

متعلقہ خبریں