لاہور میں بسنت کی تیاریاں اپنے عروج پرہیں، اور گزشتہ چار روز کے دوران میں 1رب 22 کروڑ سے زائد کی ڈور گڈی فروخت ہوچکی ہیں۔
لیگل ایڈوازر کائٹ فلانگ ایسوسی ایشن ایڈوکیٹ ملک فیضان احمد کے مطابق چوتھےروزبھی پتنگوں اور پنوں کی خریدو فروخت عروج پر ہے، مارکیٹس میں 10 لاکھ سے زائدگڈے پتنگیں فروخت ہوچکی ہیں، جبکہ چوتھے روز مارکیٹس میں 20 ہزار سے زائد پنے فروخت ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں بسنت تیاریاں، تیسرے روز پتنگیں اور ٖڈور کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ
ترجمان کےمطابق ڈیڑھ تاوا گڈا 700روپے، ایک تاوا 400 روپے اور پونا تاوا 300 روپےمیں فروخت ہورہا ہے، جبکہ 2 پیس کاپنا 12 سے 15ہزار کا فروخت ہو رہا ہے، چوتھے روز پتنگوں کے ریٹ میں اضافہ کیساتھ دستیابی بھی رہی۔
ملک فیضان نے بتایا کہ پہلے روز 16کروڑ روپے ، دوسرے روز 18کروڑ روپے جبکہ تیسرے روز 20 کروڑ روپے، چوتھے روز 68 کروڑ کی خرید و فروخت ہوئی۔
بسنت کے لیے پتنگوں، گڈوں اور پنوں کی خرید و فروخت اندرون موچی گیٹ مارکیٹ، اسلامپورہ، ساندہ، سمن آباد، نوناریاں ، اچھرہ سمیت دیگر علاقوں میں کی جاری ہے۔


















