Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے بلوائیوں کے انسانیت سوز مظالم کی ہولناک ویڈیو منظرِ عام پر آگئی

منظم منصوبہ بندی کے تحت سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا گیا اور لاشوں کی سیاست کی گئی۔

آزاد کشمیر: کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے بلوائیوں کے انسانیت سوز مظالم کی ہولناک ویڈیو منظرِ عام پر آگئی ہے۔

کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے سرغنہ شوکت اور خارجی شہزاد کے بیانات پہلے ہی منظر عام پر موجود ہیں جن سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ راولاکوٹ میں ہونے والے پرتشدد واقعات ایک منظم منصوبہ بندی کا حصہ تھے۔

اسی منظم منصوبہ بندی کے تحت سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا گیا اور لاشوں کی سیاست کی گئی اور سی ایم ایچ راولاکوٹ پر حملہ کیا گیا تاکہ راولاکوٹ میں حالات خراب کرکے احتجاج کا ماحول پیدا کیا جائے۔

کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے سات جون کی رات اسپتال میں تعینات پولیس پر سیدھی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار شہید ہوگئے، بعد ازاں اسپتال کے وارڈ میں موجود مریضوں پر چھریوں اور نوک دار ہتھیاروں سے قاتلانہ حملے سے کیے گئے۔

پرتشدد اوردہشت گردانہ کارروائیوں کی شرمناک ویڈیو منظرِعام پر آگئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کالعدم ایکشن کمیٹی کے بلوائیوں  نے اسپتال  میں زیر علاج دیگر مریضوں اور عملے کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا اور یرغمال بناکر رکھا۔

علاوہ ازیں کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے شرپسندوں نے سی ایم ایچ راولاکوٹ میں توڑ پھوڑ کی اور املاک کو بھی نقصان پہنچایا۔

ماہرین کے مطابق جنیوا کنونشن اور بین الاقوامی انسانی قانون کے تحت جنگ کے دوران بھی اسپتالوں، طبی مراکز، ایمبولینسوں، مریضوں اور طبی عملے کو خصوصی تحفظ حاصل ہوتا ہے۔

ماہرین کہتے ہیں کہ کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا اسپتال کو نشانہ بنانا بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے اور جنگی جرائم کے زمرے میں آتا ہے، بھارتی ایماء پر اسپتالوں پرحملے، مریضوں پر تشدد اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا مقصد حقوق کا حصول نہیں بلکہ انتشار اور دہشت گردی پھیلانا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے پرتشدد اقدامات پیشگی منصوبہ بندی اور اشتعال انگیزی کے نتیجے میں ہوئے جن میں بھارت اور افغانستان کا شرمناک کردا ر واضح ہے۔

ماہرین نے بتایا کہ کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے سرغنہ عہدے داروں کی گرفتاری کے لئے معلومات فراہم کرنے پر اِسی لئے ایک ایک کروڑ کا انعام رکھا گیا ہے، اسپتالوں پر حملوں میں ملوث تمام شرپسندوں کو قانون کے مطابق سخت سزا دے کر نشانِ عبرت بنانا چاہیے۔

متعلقہ خبریں