Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی پولیس میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ، 7 ڈی ایس پیز کے تبادلے اور نئی تعیناتیاں

نوٹیفکیشن کے تحت فہد حسن کو ایس ڈی پی او نیو ٹاؤن تعینات کر دیا گیا ہے

کراچی پولیس میں انتظامی سطح پر اہم تبدیلیاں کرتے ہوئے 7 ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس آف پولیس (ڈی ایس پیز) کے تبادلوں اور نئی تعیناتیوں کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔ اس حوالے سے کراچی پولیس چیف کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ملک فیصل لطیف کو ایس ڈی پی او فریئر تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ سید احتشام علی کو کراچی رینج میں ڈی ایس پی سیکیورٹی ون کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔

اسی طرح عمران خان جگیرانی کو ضلع شرقی کے کمپلینٹ سیل میں ڈی ایس پی مقرر کیا گیا ہے جبکہ محمد ارشد آفریدی کو ایس ڈی پی او شاہراہ فیصل تعینات کر دیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق افتخار احمد چانڈیو کو ایس ڈی پی او سائٹ کا چارج دیا گیا ہے جبکہ امجد جاوید کلیار کو کراچی رینج میں ڈی ایس پی کورٹ پولیس مقرر کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے تحت فہد حسن کو ایس ڈی پی او نیو ٹاؤن تعینات کر دیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ تقرریاں اور تبادلے انتظامی امور کو مزید مؤثر بنانے اور مختلف ڈویژنز میں پولیسنگ کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے کیے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں