Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایرانی وفد امریکا کے ساتھ مذاکرات کے لیے سوئٹزرلینڈ پہنچ گیا

ایران یہ جاننا چاہتا ہے کہ امریکا اپنے وعدوں کو عملی جامہ پہنانے کے لیے کیا اقدامات کرے گا

ایران کا اعلیٰ سطحی وفد امریکا کے ساتھ مذاکرات میں شرکت کے لیے سوئٹزرلینڈ کے شہر برگن اسٹاک پہنچ گیا ہے۔

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کی قیادت میں آنے والے وفد میں وزیر خارجہ عباس عراقچی، وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی اور مرکزی بینک کے گورنر بھی شامل ہیں تاہم سوئس حکام نے ایرانی وفد کی آمد کی تصدیق کر دی ہے۔

دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ مذاکرات کے دوران امریکا سے اس کے وعدوں پر عمل درآمد کے حوالے سے واضح مؤقف طلب کیا جائے گا۔

 انہوں نے کہا کہ ایران یہ جاننا چاہتا ہے کہ امریکا اپنے وعدوں کو عملی جامہ پہنانے کے لیے کیا اقدامات کرے گا کیونکہ وعدوں کی تکمیل نہ ہونے کی صورت میں مفاہمتی عمل کو مشکلات کا سامنا ہوسکتا ہے۔

اسماعیل بقائی نے مزید کہا کہ مخالف فریق لبنان میں جنگ بندی سے متعلق اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام رہا ہے جبکہ حتمی معاہدے پر بات چیت اسی وقت ممکن ہوگی جب دیگر طے شدہ نکات پر بھی مکمل عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے زور دیا کہ امریکا اسرائیل کو جنگ بندی کی پابندی پر آمادہ کرے۔ ایران اور امریکا کے درمیان مفاہمتی یادداشت ’’وعدے کے بدلے وعدہ اور عمل کے بدلے عمل‘‘ کے اصول پر استوار ہے۔

متعلقہ خبریں