Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بلدیہ فیکٹری کیس: سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد رحمان اور زبیر کی بہادرآباد آمد، ایم کیو ایم قیادت کا استقبال

ہم اس کامیابی پر اللہ رب العزت کے حضور سجدۂ شکر بجا لاتے ہیں، انیس قائم خانی

کراچی: بلدیہ فیکٹری کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ایم کیو ایم پاکستان کے کارکنان رحمان اور زبیر آج رہائی کے بعد بہادرآباد مرکز پہنچے، جہاں ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما انیس احمد قائم خانی نے ان کے اہلِ خانہ کے ہمراہ ان کا استقبال کیا۔

اس موقع پر مرکزی رہنما، اراکینِ قومی و صوبائی اسمبلی، مرکزی ذمہ داران اور کارکنان کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

انیس احمد قائم خانی نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ بلدیہ فیکٹری کیس میں انصاف کی فراہمی کے بعد اللہ تعالیٰ نے نہ صرف ایم کیو ایم پاکستان کے کارکنان بلکہ پوری مہاجر قوم کو سرخرو کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس کامیابی پر اللہ رب العزت کے حضور سجدۂ شکر بجا لاتے ہیں اور حق و سچ کی اس فتح پر اس کا بے پایاں شکر ادا کرتے ہیں۔

انیس قائم خانی کا مزید کہنا تھا کہ مشکل ترین حالات میں بھی کارکنان اور ان کے اہلِ خانہ نے صبر، استقامت اور حوصلے کا مظاہرہ کیا اور آج حق کے سرخرو ہونے پر پوری قوم اللہ تعالیٰ کی شکر گزار ہے۔

متعلقہ خبریں