Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شہرقائد میں آج بھی مطلع ابر آلود، بونداباندی اور کہیں ہلکی بارش کا امکان

کراچی میں اس وقت 18 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہے

شہرقائد میں آج بھی مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ بونداباندی اور کہیں ہلکی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ  ہوا میں نمی کا تناسب 68 فیصد ہے۔

شہرقائد میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں اس وقت 18 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہے جبکہ 30 تا 35 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوا کے جھکڑ بھی چلنے کا امکان ہے تاہم شہر تیز بارش کے امکانات موجود نہیں ہے۔