بغیر لائسنس ڈرائیونگ اورمنشیات اسمگلنگ میں ملوث ہونے پر امریکا نے بھارتی ٹرک ڈرائیورز پر پابندی لگانے پر غور شروع کردیا ہے۔
بھارتی اخبارانڈیا ٹوڈے کے مطابق امریکی صدرٹرمپ نے تارکینِ وطن ٹرک ڈرائیورز کی جگہ امریکی فوج کے سابق اہلکاروں کوتعینات کرنے کی تجویز پیش کردی اس تجویز کے نفاذ سے امریکا میں کام کرنے والے تقریباً ڈیڑھ لاکھ بھارتی ٹرک ڈرائیورز متاثر ہوں گے۔
انڈیا ٹوڈے کے مطابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے تارکینِ وطن ڈرائیورزسےمتعلق نئی تجویز دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی ہلاکتوں کا باعث بننے والے غیر قانونی تارکینِ وطن ڈرائیورز کے خلاف تاریخی کارروائی کریں گے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یہ ڈرائیورز سائن بورڈز بھی نہیں پڑھ سکتے ان میں سے بہت سے منشیات کے عادی ہوتے ہیں یہ غیر قانونی طریقے سے ملک میں داخل ہوتے ہیں اور پورے امریکا کی سڑکوں پر گاڑیاں چلا رہے ہوتے ہیں۔
بھارتی جریدہ انڈیا ٹوڈے کے مطابق بھارتی ٹرک ڈرائیورز امریکا میں سنگین حادثات اور منشیات اسمگلنگ میں ملوث ہونے کے باعث سخت جانچ کی زد میں ہیں بھارتی شہریوں کو ان کی بڑھتی مجرمانہ سرگرمیوں کے باعث مختلف ممالک میں پابندیوں سمیت ملک بدریوں کا سامنا ہے۔




















