Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر پر دھماکا، 2 واپس لوٹ گئے، پاسداران انقلاب

آبنائے ہرمز سے گزرنے کی کوشش کرنے والے آئل ٹینکر میں دھماکے کے بعد آگ لگ گئی

تہران: ایران کے پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں ایک آئل ٹینکر دھماکے سے تباہ ہوگیا جبکہ 2 دیگر بحری جہاز فوری طور پر اپنا راستہ تبدیل کرکے واپس لوٹ گئے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق پاسداران انقلاب نے اپنے بیان میں کہا کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے کی کوشش کرنے والے آئل ٹینکر میں دھماکے کے بعد آگ لگ گئی تاہم دھماکے کے بعد 2 دیگر بحری جہاز فوری طور پر واپس مڑ گئے۔

انہوں نے بتایا کہ تینوں جہاز امریکا کی ہدایات پر کارروائی کر رہے تھے اور ان کا مقصد آبنائے ہرمز کے جنوب میں بچھائی گئی بارودی سرنگوں والے راستے سے گزرنا تھا۔

پاسداران انقلاب کی جانب کہا گیا ہے کہ آبنائے ہرمز ہمارے کنٹرول میں ہے، جب تک امریکا خطے میں جارحانہ کارروائیاں جاری رکھے گا۔

متعلقہ خبریں