ویلز کی ایک لائبریری میں گزشتہ دنوں ایک غیر معمولی واقعہ پیش آیا جب ایک شخص نے اپنے دادا کی جانب سے 116 سال پہلے ادھار لی گئی دو کتابیں واپس لوٹا دیں۔
کونوی لائبریریز کے مطابق مسٹر او سلیوان حال ہی میں لینروسٹ لائبریری آئے اور وہ دو کتابیں واپس کیں جو ان کے دادا والٹر گرفتھ اوون نے 1910 میں اُس وقت کی لینروِسٹ پبلک لائبریری اینڈ ریڈنگ روم سے حاصل کی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی لائبریری میں ایک ہزار سال پرانا قرآنی مخطوطہ دریافت
لائبریری کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ والٹر گرفتھ اوون نے پہلی اور دوسری دونوں عالمی جنگوں میں خدمات انجام دیں جبکہ دوسری جنگِ عظیم کے دوران وہ کونوی میں تعینات رہے۔
View this post on Instagram
لائبریری کے عملے نے اس منفرد واقعے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 116 سال پرانی کتابوں کو دوبارہ ہاتھ میں لینا اور اس خاندان کی دلچسپ کہانی کا حصہ بننا ان کے لئے ایک یادگار لمحہ تھا۔
یہ غیرمعمولی واقعہ سوشل میڈیا پر بھی توجہ کا مرکز بن گیا جہاں صارفین نے پوتے کی ایمانداری اور اپنے دادا کی امانت واپس کرنے کے جذبے کو خوب سراہا۔




















