Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

تھائی لینڈ کے اسکول میں فائرنگ؛ 6 افراد ہلاک، 15 زخمی

فائرنگ کرنے والا ملزم اسی اسکول کا طالب علم تھا

تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک میں ایک اسکول میں فائرنگ کے واقعے میں 6 افراد ہلاک جبکہ 15 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں ایک ٹیچر اور متعدد طلبہ شامل ہیں جبکہ زخمی ہونے والے 15 افراد میں سے 2 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

رپورٹس کے مطابق فائرنگ کے بعد ملزم نے خود بھی اپنی جان لے لی جبکہ ملزم اسی اسکول کا طالب علم تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ اطلاع ملتے ہی پولیس، طبی عملہ اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں