فلپائن میں 5.8 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا جس کے جھٹکے دارالحکومت منیلا اور میٹرو منیلا کے مختلف علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلہ 7 اگست 2026 کی صبح آیا جس کا مرکز آکسیڈینٹل منڈورو کے ساحل سے دور سمندر میں تھا۔
رپورٹس کے مطابق متاثرہ علاقوں میں منڈورو کے علاوہ میٹرو منیلا بھی شامل ہے۔ منیلا کی بعض بلند عمارتوں میں کئی سیکنڈ تک لرزش محسوس کی گئی جبکہ احتیاطی تدابیر کے طور پر کچھ سرکاری عمارتوں سے لوگوں کو باہر نکال لیا گیا۔
فلپائن کے زلزلہ و آتش فشاں ادارے کے مطابق ابتدائی طور پر کسی بڑے نقصان کی توقع نہیں ہے تاہم آفٹر شاکس آنے کا امکان موجود ہے۔


















