Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

دنیا کا سب سے بڑا ہوٹل؛ کمروں کی تعداد آپ کو حیران کر دے گی

یہ ہوٹل 2006 میں تعمیر کیا گیا افتتاح کے وقت اس میں صرف 6118 کمرے تھے

فرسٹ ورلڈ ہوٹل اینڈ پلازہ نامی یہ ہوٹل ملائیشیا کے جینٹنگ ہائی لینڈز میں واقع ہے جس میں 7351 کمرے مکمل طور پرقابل استعمال ہیں اور اسی خوصیت کے تحت اسے دنیا کا سب سے بڑا ہوٹل ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔

اگرچہ یہ ہوٹل نہ تو بہت شاندار ہے اور نہ ہی اس کا ڈیزائن خاص متاثر کن ہے جبکہ سہولیات کے اعتبار سے بھی یہ ایک تھری اسٹار ہوٹل ہے لیکن اس کے باوجود رہائش کی وسیع گنجائش رکھنے کی وجہ سے دور دور تک اس کا کوئی مقابلہ نہیں ہے۔

یہ ہوٹل 2006 میں تعمیر کیا گیا افتتاح کے وقت اس میں صرف 6118 کمرے تھے اور محض دو سال بعد اس نے دنیا کے سب سے بڑے ہوٹل کا اعزاز کھو دیا جب دی وینٹین ریزورٹ  نے توسیع کرتے ہوئے ہوٹل کے کمروں کی تعداد 7128 تک پہنچا دی۔

تاہم دوسرے ٹاور کی تعمیر کے بعد ملائیشین ریزورٹ نے 2015 میں دوبارہ یہ اعزاز حاصل کر لیا اور تب سے اب تک اسے برقرار رکھے ہوئے ہے۔

یہ ہوٹل جیٹنگ گروپ نے تعمیر کیا اور یہ ملائیشیا کے صوبے پاہانگ میں واقع ہے جو دارالحکومت کوالاالمپور سے تقریباً 50 کلومیٹر شمال میں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فلپائن کے ہوٹل نے دنیا کا منفرد عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا

 جینٹنگ ہائی لینڈز ایک مشہور تفریحی مرکز ہے جہاں جنوب مشرقی ایشیا سے لاکھوں سیاح آتے ہیں۔

سائز کے لحاظ سے اپنے بڑے حریف وینیٹین جتنا مشہور نہ ہونے کے باوجود فرسٹ ورلڈ ہوٹل اینڈ پلازہ کی گنجائش بھرنے کی شرح حیران کن طور پر بہت زیادہ ہے وبا سے پہلے اس کی اوسط شرح 90 تھی اور آج بھی یہ تقریباً مکمل طور پر بک رہتا ہے۔

فرسٹ ورلڈ ہوٹل اینڈ پلازہ کی قیمتیں بھی مناسب ہیں اور اس میں خودکار چیک اِن سسٹم موجود ہے تاکہ بڑی تعداد میں آنے والے مہمانوں کو سنبھالا جا سکے۔

 یہ صرف امیر افراد کے لیے نہیں بلکہ عام لوگوں کے لیے بھی موزوں ہے۔ اس وقت اس میں 3164 اسٹینڈرڈ رومز، 2922 لگژری رومز، 649 لگژری ٹرپل رومز، 480 سپیریئر لگژری رومز اور 136 ورلڈ کلب رومز موجود ہیں۔

متعلقہ خبریں