Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

70 ممالک، 30,000 سے زائد اسنیکس، چینی شاپ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا

اس شاندار اسٹور کا افتتاح 17 اپریل کو دنیا کی سب سے بڑی اسنیک شاپ کے طور پرکیا گیا

چین کے شہر چانگشا کے علاقے فورنگ اسکوائر میں واقع اسنیک کنگڈم 12,000 مربع میٹر سے زائد رقبے پر پھیلا ہوا ہے اور یہاں 35,000 سے زیادہ مختلف اسنیکس فروخت کیے جاتے ہیں۔

اس شاندار اسٹور کا افتتاح 17 اپریل کو دنیا کی سب سے بڑی اسنیک شاپ کے طور پرکیا گیا جبکہ اسے گنیز ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے سند بھی حاصل ہوگئی ہے۔

یہ اسٹور چین کی سب سے بڑی اسنیک ریٹیل چین منگ منگ ہیمنگ نے قائم کیا ہے جس میں دنیا بھر کے 6,500 سے زائد برانڈز کے اسنیکس ایک ہی جگہ پر موجود ہیں۔

اسنیک کنگڈم کو خریداروں کے لیے ایک منفرد تجربہ بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے اس کے داخلی راستے پر ایک لمبا ’’اسنیک کوریڈور‘‘ بنایا گیا ہے جہاں شیشے کی الماریوں میں رنگ برنگے اسنیکس رکھے گئے ہیں تاکہ آنے والوں کو اندر موجود چیزوں کا اندازہ ہو سکے۔

اسٹور کے اندر انسٹنٹ نوڈل سٹی کے نام سے ایک خاص سیکشن موجود ہے جہاں 3,500 سے زائد اقسام کے انسٹنٹ نوڈلز دستیاب ہیں جن میں مقامی اور بین الاقوامی دونوں طرح کے نایاب اور عام ذائقے شامل ہیں جن کے بارے میں زیادہ تر لوگوں نے کبھی نہیں سنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: جہاز کا انجن ہاتھوں سے بنانے والا باصلاحیت چینی طالب علم

اسی طرح کولا کا سیکشن بھی خاص توجہ کا مرکز ہے جہاں تقریباً 20 ممالک کی مختلف اقسام کی کولا رکھی گئی ہیں  یہاں مشہور برانڈز جیسے کوکا کولا اور پیپسی  کے ساتھ ساتھ منفرد ذائقے جیسے نمکین کولا بھی دستیاب ہے۔

اگرچہ اسنیک کنگڈم ایک مکمل فعال اسٹور ہے تاہم افتتاح کے فوراً بعد ہی غیر معمولی رش کی وجہ سے  19 اپریل کو یعنی افتتاح کے صرف دو دن بعد انتظامیہ نے اعلان کیا کہ وہ چند دن کے لیے فروخت عارضی طور پر بند کر رہے ہیں تاکہ اسٹاک کی کمی، چیک آؤٹ کے مسائل اور سسٹم  جیسے معاملات کو بہتر بنایا جا سکے تاہم اس دوران بھی لوگوں کو اسٹور دیکھنے اور تصاویر لینے کی اجازت دی گئی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ چانگشا میں ایک اور منفرد اسنیک اسٹور بھی موجود ہے جہاں مشہور اسنیکس جیسے لیز چپس، اوریو بسکٹ اور انسٹنٹ نوڈلز کے دیوہیکل ورژنز فروخت کیے جاتے ہیں۔

متعلقہ خبریں