Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

رواں ماہ شائقین فلکیات نایاب فلکی مناظر دیکھ سکیں گے

9  جون کو زہرہ اور مشتری آسمان میں انتہائی قریب دکھائی دیں گے

جون 2026 فلکی شائقین کے لیے یادگار مہینہ ہے جس میں انہیں متعدد نایاب فلکی مناظر دیکھنے کو ملیں گے۔

رواں ماہ دنیا بھر کے فلکی شائقین کی نظریں زہرہ اور مشتری کے خوبصورت ملاپ پر مرکوزہے 9  جون کو زہرہ اور مشتری آسمان میں انتہائی قریب دکھائی دیں گے۔

غروبِ آفتاب کے بعد 8  اور 9 جون کو مغربی افق پر زہرہ اور مشتری کی روشن جوڑی براہ راست  آنکھ سے دیکھی جا سکے گی جبکہ11  تا 15 جون کے دوران عطارد بھی اس منظر میں شامل ہوگا۔

صاف افق اور کم روشنی والے علاقوں میں فلکی منظر زیادہ واضح دکھائی دے گا۔

ماہر فلکیات ڈاکٹر جاوید اقبال کے مطابق یہ ملاپ پر سال دیکھنے کو ملتا ہے سیاروں کا براہ راست مشاہدہ دنیا بھر سمیت پاکستان میں بھی کیا جاسکے گا فلکی شائقین کے لیے یہ نایاب مواقع کم میسر آتے ہیں۔